Al-Risala · November 1998 · page 40

O Allah, destroy America.

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۴۰

۱۳ ستمبر کو فجر کی نماز ماؤنٹ ہائی کی مسجد میں پڑھی۔ نماز کے بعد چائے پر کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی ۔ محمد کامل مدنی (۴۷ سال) بمبئی میں پیدا ہوئے۔ ہندوستان میں ان کی تعلیم ہوئی۔ اس کے بعد وہ پاکستان چلے گئے۔ وہاں سے پھر امریکہ آئے اور اب یہاں ایک اچھا جاب کر رہے ہیں۔ گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ انڈیا سے میں اس لیے چلا آیا کہ وہاں میں نے دیکھا کہ تعصب ہے اور مسلمان کے لیے ترقی کے مواقع نہیں ہیں۔

میں نے کہا کہ آپ صرف آدھی بات کہہ رہے ہیں۔ پوری بات یہ ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے فرقہ چپست لیڈروں کی رہنمائی میں ہندو مسلم تفریق کا ہنگامہ برپا کیا۔ انھوں نے دونوں فرقوں کے درمیان نفرت کو بھڑکایا۔ اس کے بعد وہی ہونا تھا جو وہاں ہوا۔ اگر امریکہ میں مسلمانوں کا کوئی قائد اعظم پیدا ہو جائے ۔ وہ یہاں مسلمانوں اور امریکیوں کے درمیان تفریقی تحریک چلائے اور یہاں کے مسلمان اسی طرح ان قائد اعظم صاحب کا ساتھ دیں جس طرح انھوں نے غیر منقسم ہندوستان میں ساتھ دیا۔ تو آپ لوگوں کا انجام امریکہ میں اس سے بھی زیادہ برا ہو گا جو ۴۷ کے بعد ہندوستان میں ہوا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں۔ پرس کا پیکٹ کھولا گیا تو اس میں سے ایک خوب صورت چھپا ہوا کا غذ نکلا۔ اس پر لکھا ہوا تھا کہ اس کا غذ کو دکھا کر ہمارے اسٹور سے آپ فلاں فلاں چیز ایک ڈالر کم میں خرید سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہی وہ چیز ہے جس کو آپ لوگ کنز یوم رزم کہتے ہیں۔ ایک انجینئر صاحب جو دستر خوان پر تھے، انھوں نے کہا کہ "کنزیومرزم " کا لفظ آپ نے کس طرح جانا۔ ایک صاحب نے جواب دیاـــــ آپ امریکہ میں رہتے ہیں، وہ امریکہ کے بارے میں پڑھتے ہیں۔

نیویارک میں جیوے پاکستان (718-793-1915 Tel) کے نام سے ایک ٹی وی ادارہ ہے۔ اس نے ۲۷ اگست ۱۹۹۶ کی شام کو ایک تفصیلی انٹرویو اپنے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا۔ پہلے ۱۰منٹ تک میں نے اسلامی مرکز کی تاریخ اور اس کی سرگرمیوں کے بارہ میں بتایا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ۴۷ کے بعد ہندوستانی مسلمانوں میں ایک عمومی بے حوصلگی آگئی تھی۔ عام ذہن یہ بن گیا تھا کہ اس ملک میں ہمارے لیے مواقع نہیں۔ یہاں صرف تعصب اور تشدد ہمارا مقدر بن چکا ہے۔ اس سلسلہ میں ہندوستان کے مسلم رہنما صرف شکایت اور احتجاج کے الفاظ

‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues

Printed page