All the news that's fit to our industry.
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۸، صفحہ ۴۶
سوال
آپ کی کتاب فکر اسلامی پڑھی بظاہر اس کتاب سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک حریت پسند آدمی ہیں۔ کیا یہ لفظ آپ کے لئے بول نادرست ہوگا (ابرار احمد، سورت) جواب حریت پسند کالفظ میرے لئے درست نہیں۔ اگر آپ میری تمام کتابیں پڑھیں تو آپ کی یہ غلط فہمی دور ہو جائے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ میرا پورا فکر قرآن وحدیث اور علماء حق کے مطالعہ سے ماخوذ ہے۔ میں مکمل طور پر تقلیدی اسلام‘‘ کا حامی ہوں۔ فرق صرف یہ ہے کہ میں قدیم بات کو جدید اسلوب میں بیان کرتا ہوں۔ یہ وہی چیز ہے جس کو مرحوم قاری محمد طیب صاحب ان الفاظ میں بیان کیا کرتے تھے۔ ....... مسائل قدیم ہوں، دلائل جدید ہوں۔ سوال قربانی (ذبیحہ) جذبہ رحم کے منافی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جانوروں کے تڑپنے کے بعد جو گوشت ہمیں کھانے کو ملتا ہے اس کی تڑپ اگر ذہن میں رکھے تو کھانے کا جی نہیں چاہتا۔ جب کہ یہ گوشت کھانا اسلام میں جائز ہے۔ (شکیل احمد، دروره، چندر پور) جواب یہ مسئلہ صرف قربانی کا نہیں ہے۔ بلکہ وہ خود قانون فطرت کا ہے۔ فطرت کے قانون کے مطابق، آپ خواہ کچھ بھی کریں۔ ہوا میں سانس لیں، پانی پئیں، سبزی کھائیں، دودھ پئیں۔ ہر حال میں آپ جانوں کو ہلاک کرتے ہیں۔ قربانی میں ایک جانور کو ہلاک کیا جاتا ہے اور عام حالات میں بیکٹیریا کو۔ اور زندہ جسم ہونے کے اعتبار سے جانور اور بیکٹیریا میں کوئی فرق نہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 1998 All issues