Al-Risala · December 1998 · page 16

تاریخ برائے نصیحت

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۱۶

سے لوگوں کے اندر فخر اور برتری کے جذبات جگائے جائیں۔ تاریخ کے مطالعہ کا یہ طریقہ غیر اسلامی ہے اور جو طریقہ اسلام کے مطابق نہ ہو اس سے کبھی خیر برآمد نہیں ہو سکتا۔ تاریخ کے مطالعہ کا صحیح طریقہ صرف ایک ہے، اور وہ عبرت پزیری ہے۔ تاریخ میں ہمیشہ مختلف قسم کے واقعات ہوتے ہیں، عروج کے بھی اور زوال کے بھی۔ عروج کے واقعات کا مطالعہ اس انداز میں ہونا چاہیے کہ اس سے لوگوں کے اندر شکر خداوندی کے احساسات جاگیں۔ لوگوں کے اندر یہ سوچ ابھرے کہ ہمیں اور زیادہ خدا کی اطاعت کرنا چاہیے تاکہ ہم اور زیادہ خدا کی نصرت وحمایت کے مستحق قرار پائیں۔ اسی طرح زوال کے واقعات کا مطالعہ اس انداز سے کیا جانا چاہیے کہ لوگوں کے اندر احتساب خویش کی سوچ ابھرے۔ اپنی غلطیوں کی اصلاح ان کی ساری تو جہات کا مرکز بن جائے۔ تاریخ سے مراد عام انسانی تاریخ ہے، مسلمانوں کی بھی اور غیر مسلموں کی بھی۔ دونوں ہی قسم کی تاریخوں میں ہمیشہ عبرت ونصیحت کے بے شمار پہلو ہوتے ہیں۔ اور دونوں میں سے یکساں طورپر وہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو تاریخ کے مطالعہ سے مطلوب ہے۔

تاریخ کا مطالعہ صرف اس انسان کے لئے مفید ہوتا ہے جو اس کو نصیحت کے ذہن کے تحت پڑھے، کسی اور ذہن کو لے کر تاریخ کا مطالعہ مفید نہیں ہو سکتا۔ تاریخ تجربات انسانی کا مجموعہ ہے، کامیابی کے تجربات بھی اور ناکامی کے تجربات بھی۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ کامیابی کے تجربات سے مثبت سبق لے، اور ناکامی کے تجربات سے یہ سیکھے کہ اس کو کیا نہیں کرنا چاہیے تا کہ اس کی کامیابی مشتبہ نہ ہو۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1998 All issues

Printed page