سفر امریکہ ۵
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۲۲
مامور کیا تھا۔ چنانچہ امریکہ نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دونوں لیبی اس کے حوالے کئے جائیں لیکن معمر قذافی نے ان کو حوالے نہیں کیا۔ کیوں کہ ان کو اندیشہ تھا کہ ان دونوں آدمیوں پر جب مقدمہ چلایا جائے گا تو وہ سارے راز کھول دیں گے۔ اب معمر قذافی کو چاہیے تھا کہ وہ غلطی کا اعتراف کرکے امریکہ سے اپنے معاملات درست کرتے ، اس کے بجائے انہوں نے ” سبق سکھانے“ کے اصول کے تحت امریکہ کے خلاف مزید تخریبی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اسی سلسلہ کا ایک قصہ وہ ہے جو میں نے نیویارک ٹائمز کے شمارہ ۳۱ اگست ۱۹۹۶ میں پڑھا۔ اے پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کے بلیک لیڈر فراخان (Louis Farra Khan) کو ’’ہیومن رائٹس ایوارڈ“ کے تحت ڈھائی لاکھ ڈالر (250,000 $) 250,000)دیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ قذافی نے ان کو مزید ایک بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حد درجہ غیر دانش مندانہ فعل ہے۔ یہ صرف امریکیوں کی نظر میں مسلمانوں کی تصویر بگاڑنے کے ہم معنی ہے۔ اس طرح مسائل اور زیادہ بڑھیں گے ، وہ کسی بھی درجہ میں کم ہونے والے نہیں۔ پچھلے سالوں میں مسلمانوں کے درمیان جو تشدد پسند گروپ ابھرے ہیں اور جگہ جگہ اسلام کے نام پر بم اور گن کی تحریکیں چلا رہے ہیں ، اس نے اسلام کو کوئی فائدہ تو نہیں پہنچایا۔ البتہ اس سے اسلام کو بے پناہ نقصان ہوا ہے۔ اس نے صلیبی جنگ کی بھولی ہوئی یادوں کو از سرِ نو معتدبی انسان کے ذہن میں جگا دیا ہے۔ لوگ سوچنے لگے ہیں کہ کیا تشدد اور خوں ریزی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ امریکی نے کہا کہ یہ اسلامی لوگ آخر کیا کرنا چاہتے ہیں: What do the Islams have in mind now? اس امریکی نے اسلام کے لفظ کو جمع کی صورت میں استعمال کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسلام کو مسلمانوں کے ہم معنی سمجھ رہا ہے۔ یہ کتنا بڑا نقصان ہے جو موجودہ مسلمانوں کے ذریعہ اسلام کو پہنچا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان جگہ جگہ جو انتہا پسندانہ تحریکیں چلا رہے ہیں وہ حقیقۃً ان کی قومی تحریکیں ہیں۔ مگر ان مسلمانوں نے ان کو اسلام اور اسلامی جہاد کے نام پر چلا رکھا ہے ۔ یہ بلا شبہ ایک سرکشی کا فعل ہے اور وہ سراسر اسلامی مفاد کے خلاف ہے مسلمانوں کے اوپر فرض کے درجہ میں ضروری ہے کہ یا تو وہ ان تشدد دانہ سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کر دیں یاکم از کم
‹ Previous page Next page › Contents of December 1998 All issues