Al-Risala · December 1998 · page 43

Every human being is potentially Muslim.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۸، صفحہ ۴۳

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ اسلام کے دعوتی امکانات بے پناہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر انسان امکانی طور پر مسلمان ہے :

Every human being is potentially Muslim.

کانفرنس جس اسکول میں ہوئی وہ غیر معمولی طور پر بڑا تھا۔ وہ اپنی وسعت کے اعتبار سے ایک یونی ورسٹی معلوم ہوتا تھا۔ غیر معمولی طور پر بڑے پارک، عمدہ سڑکیں، مرصع عمارتیں، ہر قسم کے تعلیمی انتظامات وہاں نہایت اعلیٰ درجہ میں موجود تھے۔ میں نے ایک صاحب سے کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہ لوگ دجال ہیں۔ اگر یہ دجال ہیں تو ہم کو ایسے دجال اور چاہئیں جو انسان کو تعلیم یافتہ بنائیں ۔ کیوں کہ اسلام ایک اعلیٰ درجہ کا سائنٹفک مذہب ہے۔ چنانچہ غیر تعلیم یافتہ انسان اور اسلام کے درمیان ایک قسم کا انٹلکچول گیپ موجود رہتا ہے۔ تعلیم اس گیپ کو ختم کرتی ہے۔ یہ دجال ہمارا پچاس فی صد کام کر رہے ہیں۔ اب ہمیں یہ کرنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بقیہ پچاس فی صد والا کام کرنے میں لگ جائیں۔

مسٹر کو کب صدیقی نے ایک دھواں دھار تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ میں نے امریکہ کا تفصیلی سفر کیا۔ یہاں کی مسجدیں دیکھیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ یہاں کے مسلمان خوش ہیں۔ مگر کیا یہ مسجدیں کافی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ میں مذہبی آزادی ہے۔ مگر کفار کی دی ہوئی اس مذہبی آزادی کی حقیقت کیا ہے۔ وہ محض نمائشی آزادی ہے۔ ھم شھداء اللہ فی الارض ہیں۔ اس ملک کے ہیپل (عوام) مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں، مگر

‹ Previous page Next page › Contents of December 1998 All issues

Printed page