Al-Risala · February 1998 · page 23

ایک تقریر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۸، صفحہ ۲۳

یہ صرف فارسی زبان کی بات نہیں بلکہ یہ کم و بیش ہر زبان کی بات ہے ۔ ہر زبان میں پہلے اسی طرح سبق اور نصیحت کے کلمات عمومی طور پر رائج ہوتے تھے ، ان کلمات سے لوگوں کو اصلاحی شعور اور اخلاقی جذبہ ملتا تھا مگر موجودہ زمانہ میں یہ صورت حال تقریباً ختم ہو گئی ہے ۔ اب ہماری زبانیں اخلاق کی معلم نہیں رہیں بلکہ کھیل و تفریح جیسے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بن کر رہ گئی ہیں ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ قدیم زمانہ جس کو روایتی زمانہ کہا جاتا ہے وہ پیغمبروں کی تعلیمات سے بنا تھا۔ ہر قوم میں ایسے مصلحین بڑی تعداد میں پیدا ہوتے رہے جنہوں نے نصیحت اور سبق کی باتیں کیں ۔ ان کی یہ باتیں مقولے اور کہاوت بن کر لوگوں کے درمیان عمومی طور پر پھیل گئیں ۔ لوگ مختلف مواقع پر ان مقولوں کو دہراتے اور ان سے سبق لیتے ۔

موجودہ زمانہ میں جو صنعتی انقلاب آیا اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اس نے انسانیت کو روایتی دور سے نکال کر سائنسی دور میں پہنچا دیا ۔ یہ اس کا ظاہری پہلو ہے مگر اس کا داخلی پہلو یہ ہے کہ اس نئے انقلاب نے آزادی کے نام پر لوگوں کے ذہن و مزاج کو پوری طرح بدل ڈالا ہے۔ اب لوگوں کے درمیان جو مقولے رائج ہوئے وہ مصلحین کے مقولے نہ تھے بلکہ وہ کھلاڑیوں اور فلمی ہیروں کے مقولے تھے ۔ مذہبی شخصیتوں کی جگہ سیاسی شخصیتوں نے لے لی ، صوفیوں اور درویشوں کی جگہ سماج میں ان لوگوں کو غلبہ حاصل ہو گیا جو اپنے ساتھ مادی اور ظاہری رونقیں رکھتے تھے ۔ اس تبدیلی نے پوری صورت حال کو بدل ڈالا ہے۔ آج اسکول سے لے کر ٹی وی تک لوگوں کی تربیت اس سے مختلف انداز میں ہو رہی ہے جو پہلے اخلاقی نصیحتوں کے زیر سایہ ہو رہی تھی موجودہ زمانہ میں عمومی سطح پر جو اخلاقی بگاڑ دکھائی دیتا ہے اس کی کم از کم ایک وجہ یہ بھی ہے ۔

ISLAM: THE VOICE OF HUMAN NATURE By Maulana Wahiduddin Khan Only God-centred religion is real and in harmony with man's nature. But this truth does not occur to him until the hour of crisis and peril is upon him. A man may have any religion, or any material props he chooses, but, in moments of real crisis, it is to God that he calls out for help. Such an experience, which we all go through at one time or another in our lives, is a clear indication that the God-centred religion is the only true one. As such, it should pervade man's entire existence. Any religion other than this will fail him in his hour of need, in the Hereafter, just as ordinary, everyday means of support so often do in moments of crisis in this world. 22 × 14.5 cm, 64 pages. ISBN 81-85063-74-5, Rs. 30

‹ Previous page Next page › Contents of February 1998 All issues

Printed page