متفرق ات سفر
الرسالہ، فروری ۱۹۹۸، صفحہ ۴۷
سیرین میڈیا کے نمائندہ ڈاکٹر وائل الشیخ حسن عواد نے ۱۹ اگست، ۱۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل حقیقتاً چیلنج ہیں۔ چیلنج زندگی کا حصہ ہے جو ہر جگہ موجود رہتا ہے ۔ اس لیے میں ان مسائل کو ترقی کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔ ہندوستانی مسلمانوں نے ۱۹۴۷ء کے بعد بہت زیادہ ترقی کی ہے اور آئندہ بھی ان شاء اللہ وہ ترقی کریں گے۔
ایک دعوتی پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے سلطنت عُمان کا سفر کیا۔ یہ سفر ۲۱ اگست، ۱۹۹ سے لے کر ۴ ستمبر تک جاری رہا۔ اس کی روداد ان شاء اللہ سفرنامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔ اسٹیٹس مین (دہلی) کے نمائندہ مسٹرضیاء السلام نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اس کا موضوع اسلام میں عورتوں کے حقوق تھا۔ یہ انٹرویو اسٹیٹس مین کے شمارہ ۱۹ ستمبر، ۱۹۹ میں شائع ہواہے ۱۳- کرپال باغ (نئی دہلی) میں ۲۰ ستمبر، ۱۹۹ کو ایک جلسہ ہوا۔ یہ روحانیت کے موضوع پر ایک عالمی کانفرنس تھی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام اور روحانیت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
جین مہا سبھا کی طرف سے نئی دہلی میں ۲۱ ستمبر، ۱۹۹ کو ایک کانفرنس ہوئی۔ اس کی صدارت ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے کی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور امن اور اتحاد کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
نئی دہلی کے نہرو اسٹیڈیم میں ایک ہفتہ کے لیے ہیلتھ میلہ لگایا گیا ۔ اس موقع پر ۲۶ ستمبر، ۱۹۹ کو یہاں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور جمعہ کے بعد نماز کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
۲۸ ستمبر، ۱۹۹ کو دوردرشن کی ٹی وی ٹیم مرکز میں آئی۔ اس نے صدر اسلامی مرکز کی پوری زندگی کے بارہ میں تفصیلی پروفائل تیار کیا۔ اس میں بچپن اور تعلیم سے لے کر موجودہ الرسالہ مشن تک ہر چیز کے بارہ میں سوال و جواب تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مذہب کے
‹ Previous page Next page › Contents of February 1998 All issues