Conflict between Science and Religion
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۹، صفحہ ۳۳
جس کا نام یہ ہے :
یہ انٹر فیتھ کنورژن کی ایک مثال ہے۔ Why I have Embraced Islam یہ کنورژن کوئی یک طرفہ عمل نہیں ہے۔ یہ دو طرفہ بلکہ کئی طرفہ طور پر چلتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر ہندوستان میں کچھ ہندوؤں نے اپنا مذہب بدل کر مسیحی مذہب کو اختیار کر لیا ہے جب کہ یورپ اور امریکہ میں ہزاروں مسیحی اپنے مذہب کو چھوڑ کر ہندو بن گئے۔ آج دنیا میں انگریزی میں نکلنے والا سب سے بڑا ہند و اخبار امریکہ سے نکلنے والا انڈیا ابراڈ (India Abroad) ہے۔ اور اس کا مالک اور ایڈیٹر ایک ہندو کنورٹ ہے۔ انھوں نے مسیحیت کو چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا اور پھر یہ انٹر نیشنل اخبار نکالا۔
کسی قوم کو دوبارہ اٹھانے کے لئے عام طور پر تحریک احیا (revivalism) پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ یعنی قوم کے ماضی کو یاد دلا کر اس کو دوبارہ زندہ کرنا۔ مگر تاریخ بتاتی ہے کہ اس قسم کی احیائی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔ تاریخ میں غالباً کوئی ایک بھی قابل ذکر مثال موجود نہیں جب کہ صرف احیائے ماضی کی تحریک کے ذریعہ کوئی قوم دوبارہ نئی طاقت کے ساتھ زندہ ہو کر کھڑی ہو گئی ہو۔ اس کی ایک مثال ہندوستان ہے۔ ہندوستان میں ہندو قوم کو بیدار کرنے کے لئے پچھلے کئی سو سال سے مسلسل احیائی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں بہت بڑی بڑی شخصیتوں کے نام ہیں۔ راجہ رام موہن رائے ، سوامی وویکانند ، آرووند و ، مہاتما گاندھی وغیرہ۔ مگر لمبی مدت کی جدوجہد کے باوجود اس رخ پر ایک فی صد بھی کامیابی نہ ہو سکی۔ بلکہ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اس کا الٹا نتیجہ برآمد ہوا۔
آزادی کے دور میں پہنچ کر ہندو سماج میں اخلاقی اقدار کا وہ نظام بھی باقی نہ رہا جو پہلے اس کے اندر پایا جاتا تھا۔ پہلے ایک جھوٹ بولنے پر یدھشتر کا اڑنے والا رتھ زمین پر گر پڑتا تھا ، مگر آج کے یدھشتر صبح وشام جھوٹ بولتے ہیں اس کے باوجود ان کار تھ نہایت تیزی کے ساتھ بلند فضاؤں میں اڑ رہا ہے۔ ماضی کے برعکس، آج کا ہندوستانی سماج صرف ایک کر پشن (بھرشٹاچار) کا
‹ Previous page Next page › Contents of April 1999 All issues