Al-Risala · April 1999 · page 48

اسلام کا طریقہ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۹، صفحہ ۴۸

تھا: نئے ہندوستان میں مسلمانوں کے مسائل۔ اس موضوع پر انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کا مسئلہ علمأ کے ایک بورڈ کے ذریعہ طے کیا جانا چاہئے۔ زور زبردستی کے ذریعہ کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ زور زبردستی کے ذریعہ جو مسئلہ حل کیا جائے گا وہ نئے نئے مسائل پیدا کر کے معاملہ کو اور زیادہ سنگین بنا دیتا ہے۔

۳۔ لاس اینجلس ٹائمس کے نئی دہلی بیورو چیف منسٹر ڈکشنر فلکنز(Dexter Filkins) نے ۹ دسمبر ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق بعض اسلامی مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ میوزک کو اسلام میں حرام نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ شرطیں ہیں مثلاً غیر اخلاقی میوزک جائز نہیں۔ البتہ روحانی میوزک جائز کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر صوفیأ کے یہاں قوالی کی صورت میں اس کارواج رہا ہے۔

۴۔ دور درشن (نئی دہلی) کی ٹیم نے ۵ دسمبر ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق بابری مسجد جیسے مسائل سے تھا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ مسائل صرف ہندوستان کی خصوصیت نہیں ہیں بلکہ مسائل ہر جگہ پیدا ہوتے ہیں۔ مسلم ملکوں میں بھی اسی طرح مسائل ہیں جس طرح ہندوستان میں مسائل ہیں۔ مسائل کا حل ہمیشہ حکیمانہ تدبیر ہوتا ہے نہ کہ شور و غل۔

۵۔ ہندی ہفتہ وار جن چینتا کے ایڈیٹر مسٹر رام گوپال سسوڈیا (دہلی) نے ۱۲ دسمبر ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ملکی مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے دینی مدارس اور ملک کے سکولراسکولوں میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1999 All issues

Printed page