Al-Risala · June 1999 · page 48

Prima facie it stands rejected.

الرسالہ، جون ۱۹۹۹، صفحہ ۴۸

نیشن للدنك (Religion and Nation Building)۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور وہاں ایک۔ تقریر کی۔ تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ کسی مقصد کو حاصل کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ پرامن طریقہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن کی آیت فاذا الذی بينك وبينه عداوة كانه ولی حميم (حم السجدہ ۳۵) کی تشریح کی۔

۹- انوورت مہاسیمتی کی طرف سے انودرت بھون (نئی دہلی) میں ۲۷ مارچ ۱۹۹۹ کو ایک آل انڈیا سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: قومی ترقی میں روحانیت کا رول۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور اس موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ صرف سسٹم بدلنے سے کوئی سماجی انقلاب نہیں آتا۔ حقیقی سماجی انقلاب کے لئے افراد کے اندر روحانی انقلاب لانا ضروری ہے۔

۱۰- دوردرشن نئی دہلی کی ٹیم نے ۱۸ مارچ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا سوالات کا تعلق زیادہ تر کشمیر کے مسئلہ سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اتنی لمبی مدت تک حل نہ ہونے کا واحد سبب یہ ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی پوری طرح سنجیدہ نہیں ۔ دونوں فریقوں نے اب تک مشترک طور پر تین معاہدے کئے_ تاشقند ڈیکلریشن ۱۹۶۶، شملہ ڈیکلریشن ۱۹۷۲، لاہور ڈیکلریشن ۱۹۹۹_ مگر کسی بھی معاہدے پر درست طور پر عمل نہیں کیا گیا۔ اگر دونوں فریق خود اپنے کئے ہوئے معاہدہ پر دیانت دارانہ عمل کریں تو یہ مسئلہ چند دنوں میں ختم ہو جائے۔ ۱۱- بی بی سی ورلڈ سروس اور پبلک ریڈیو انتر نیشنل کی فارن کرسپاڈننٹ مقیم بوسٹن (24083 Tel. 03561) مسز ٹنکورے (Tinku Ray) نے ۲ مارچ ۱۹۹۹ کو صدر اسلامی کا ایک انٹرویو انگریزی میں ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر سلمان رشدی اور ان کی کتاب سٹینک ورسز سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان رشدی کو اگر انڈیا /

‹ Previous page Next page › Contents of June 1999 All issues

Printed page