Our attitude determines our altitude.
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۹، صفحہ ۱۵
رہے۔ اپنے پچیس سالہ تجربہ اور مطالعہ کی بنیاد پر انہوں نے بزنس مینجمنٹ کے موضوع پر ایک کتاب (۳۱۶ صفحات) انگریزی میں لکھی جس کا نام انتظامی افکار (Management Thoughts) تھا۔ میں نے یہ کتاب دیکھی ہے وہ بلاشبہ ایک کامیاب کتاب ہے اور ہر قسم کے لوگوں کے لئے بہترین تجارتی گائیڈ ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۹۹۱ میں چھپی۔ مصنف نے اس کو دھلی کی بک فیئر میں رکھا مگر وہاں وہ بہت کم تعداد میں فروخت ہو سکی۔ اتنی کامیاب اور قابلِ مطالعہ کتاب بک فیئر میں ناکام کیوں رہی، اس کی وجہ صرف ایک تھی۔ وہ یہ کہ انہوں نے ٹائئٹل پر کتاب کے نام کے نیچے ہندو دیوتا گنیش کی رنگین تصویر بنائی۔ یہ تصویر ٹائٹل کے تقریباً تین چوتھائی حصہ پر پھیلی ہوئی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو شخص بھی ان کے اسٹال پر آتا وہ کتاب کا ٹائٹل دیکھ کر آگے بڑھ جاتا۔ گنیش جی کی تصویر کو دیکھ کر وہ یہ سمجھتا کہ یہ شاید ہندو مائٹھالوجی سے متعلق کوئی کتاب ہے۔ اس بنا پر چند مذ ہبی ہندو ہی اس کتاب سے دلچسپی لے سکے، بقیہ لوگ اس کے ظاہر کو دیکھ کر ہی اس سے بے رغبت ہو گئے اور اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔
اس واقعہ کا علم مذکورہ ہندو کے ایک مسلمان دوست کو ہوا۔ مسلمان نے اس مسئلہ پر غور کیا اور مذکورہ ہندو مصنف کو یہ مشورہ دیا کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں کتاب کے اس ٹائٹل (گردپوش) کو بدل دوں۔ ہندو مصنف نے اجازت دینے دی۔ اس کے بعد مذکورہ مسلمان پبلیشر نے صرف یہ کیا کہ اس مجلد کتاب کے لئے ایک نیا گرد پوش چھپوا یا۔ اس نئے گرد پوش پر صرف کتاب کا نام (Management Thoughts) جلی حرفوں میں لکھا ہوا تھا۔ اس کے نیچے حسبِ قائدہ مصنف کا نام تھا۔ گردپوش کے بقیہ حصہ پر انہوں نے کچھ تجارتی اقوال لکھ دیئے جو اس کتا ب سے لئے گئے تھے۔ مثال کے طور پر :
Our attitude determines our altitude.
‹ Previous page Next page › Contents of July 1999 All issues