Al-Risala · January 1999 · page 44

عملی حالات کی رعایت

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۹، صفحہ ۴۴

خبر نامہ اسلامی مرکزے ۱۳

۱۔ ٹائمز آف انڈیا (نئی دہلی) کی نمائندہ مسر سکینہ یوسف خاں نے ۱۴ اگست ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق مسلمانوں کے موجودہ حالات سے تھا۔ ایک سوال یہ تھا کہ موجودہ ہندوستانی مسلمان متشدد (militant) ہو رہے ہیں یا پست ہمت (subdued) ہو رہے ہیں۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ وہ نہ متشدد ہو رہے ہیں اور نہ پست ہمت بلکہ وہ زیادہ باشعور ہو رہے ہیں، وہ نئے عزم کے ساتھ زندگی کے میدان میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ پورے ملک میں مسلمانوں کے درمیان تعلیمی سرگرمیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔

۲۔ کالکا جی مندر (نئی دہلی) میں ۱۴ اگست ۱۹۹۸ کو ایک سمتیلن ہوا۔ اس کا موضوع مذہب اور تعلیم تھا۔ ہر مذہب کے علماء کو اس میں اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی۔ صدر اسلامی مرکز کو اس میں اسلام کی نمائندگی کے لئے بلایا گیا تھا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کچھ حدیثیں سنائیں اور ان کی روشنی میں اسلام کا تعارف پیش کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اسلام کوئی لڑائی بھڑائی کا مذہب نہیں، وہ اخلاق اور انسانیت کا مذہب ہے۔ اسلام میں تمام مذہبوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے۔

۳۔ بخارسٹ (رومانیہ) میں ۳۱ اگست سے ۲ ستمبر ۱۹۹۸ تک ایک انٹر نیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کا موضوع امن اور مذہب تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ وہاں انھوں نے ایک پیپر پیش کیا جس کا عنوان تھا: Speaking of God today ۔ اس کے علاوہ وہاں کے ڈسکشن میں حصہ لیا۔ اس سفر کی روداد سفر نامہ کے تحت، انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1999 All issues

Printed page