Al-Risala · January 1999 · page 47

The Qur'an for all Humanity

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۹، صفحہ ۴۷

نشانت کمار ( فری لانس جرنلسٹ ) نے ۱۳ اکتوبر ۱۹۹۸ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹر ویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ملکی مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ آزادی کے بعد نہ ہندوستان میں کوئی حقیقی ترقی ہوئی اور نہ پاکستان میں۔ ترقی کا معیار میرے نزدیک ایٹمی ہتھیار نہیں۔ ترقی کا اصلی معیار یہ ہے کہ عوام کو امن اور خوشحالی ملے۔ دفتروں میں رشوت کے بغیر کام ہو۔ عدالتوں میں انصاف ملے۔ بازار میں چیزیں بغیر ملاوٹ کے مل رہی ہوں۔ خالص ہوا اور خالص پانی میسر ہو۔ یہ چیزیں نہ ہندوستان کے لیڈر دے سکے اور نہ پاکستان کے لیڈر۔ البتہ دونوں ایٹمی دھماکہ کر کے اس پر فخر کر رہے ہیں۔ یہ کوئی ترقی کی بات نہیں۔ رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے موضوع پر ایک نئی کتاب تیار ہوئی ہے۔ اس کا نام مطالعہ سیرت ہے ۔ وہ ۲۰۸ صفحات پر مشتمل ہے اور اس وقت زیر طبع ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی شائع ہو جائے گی۔ یہ کتاب سیرت کا علمی اور تاریخی مطالعہ ہے۔ ایک نئی کتاب چھپ کر آگئی ہے۔ جس کا نام ہے: اسلام ایک تعارف ۔ یہ ۳۳۵ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے ابواب یہ ہیں ۔ ۔۔ اسلام کیا ہے، ایہا الناس، دین رحمت، اخلاقیات، حکمت اسلام، فلاح انسانیت ۔ اس کتاب کا ہر مضمون ایک صفحہ پر مشتمل ہے۔ اس میں آسان انداز میں اسلام کی آفاقی تعلیمات کو بتایا گیا ہے۔ اس کا ایک باب (ایہا الناس) علیحدہ کتاب کی صورت میں انگریزی میں بھی چھپ گیا ہے اس کا نام یہ ہے:

The Qur'an for all Humanity

‹ Previous page Next page › Contents of January 1999 All issues

Printed page