Al-Risala · September 1999 · page 50

Marxism a rejected idealogy

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۵۰

جائے تو اللہ کی یاد کی طرف چل پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔ پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (۹۔۱۰)

اس آیت میں اسلامی زندگی کا جو نقشہ بتایا گیا ہے اس کے مطابق، جمعہ کا دن چھٹی کا دن نہیں ہے۔ یہ آیت تصدیق کرتی ہے کہ اہل ایمان جمعہ کی نماز کے مختصر وقفہ کو چھوڑ کر، جمعہ سے پہلے بھی اقتصادی سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے۔ اور جمعہ کے بعد بھی دوبارہ اقتصادی عمل میں مصروف ہوں گے۔ اس آیت کے مطابق جمعہ کے دن کی تخصیص صرف یہ ہے کہ اس دن ظہر کی نماز کی جگہ جمعہ کی نماز پڑھی جائے گی۔ اس مختصر وقفہ کے علاوہ مسلمان جمعہ کے دن بھی اسی طرح مشغول رہیں گے جس طرح وہ عام دنوں میں مشغول رہتے ہیں۔

یہ ایک علامتی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نفاذِ شریعت کے نام پر چلائی جانے والی مہم محض کچھ مذہبی لیڈروں کی جذباتی ہنگامہ آرائی تھی نہ کہ حقیقتاً اسلامی نفاذ کی کوشش۔ اور اس طرح کی غیر سنجیدہ کوشش کا انجام خدا کی اس دنیا میں وہی ہو گا جو عملاً پاکستان میں پیش آیا۔ ("بقیہ نومبر کے شمارہ میں")

‹ Previous page Next page › Contents of September 1999 All issues

Printed page