Al-Risala · October 1999 · page 47

مستحکم سماجی نظام

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۹، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۴۲

ایک پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے امریکہ اور یورپ کا دورہ کیا۔ یہ پانچ ہفتہ تک جاری رہا۔ اس سلسلہ میں وہاں کے مختلف شہروں میں خطابات اور ملاقاتوں کے پروگرام ہوئے۔ ان میں خاص طور پر اسلام کے دعوتی پہلو کی وضاحت کی گئی۔ امریکہ کے الرسالہ فورم نے الرسالہ مشن کو انٹرنیٹ اور ویب سائٹ پر پہنچا دیا ہے۔ اس کے ذریعہ عالمی سطح پر الرسالہ مشن کی اشاعت ہو رہی ہے۔ اس کی تفصیل انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔ یہ سفر ۲۲ مئی ۱۹۹۹ کو شروع ہوا اور ۳۰ جون ۱۹۹۹ کو ختم ہوا۔ راشٹریہ سہارا (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر ظفر حسن نے ۱۶ اپریل ۱۹۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال یہ تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ یہ استحصال کی بات نہیں بلکہ قانون فطرت کی بات ہے۔ ہم کو چاہئے کہ محنت اور لیاقت کے ذریعہ اس کا سامنا کریں نہ کہ شکایت اور احتجاج کے ذریعہ۔ ابوظھی میں یکم مارچ سے لے کر ۱۲ مارچ ۱۹۹۹ تک نویں انٹر نیشنل بک فیر ہوئی۔ اس موقع پر جناب ادریس محمد انصاری صاحب نے الرسالہ مشن کا بک اسٹال لگایا۔ اس کام میں ایک سعودی بک اسٹال (استاذ احمد ابو دھب) نے تعاون کیا۔ بک اسٹال بہت کامیاب رہا۔ بک اسٹال کی تمام کتابیں لوگوں نے حاصل کر لیں۔ بہت سے لوگوں سے تعارف حاصل ہوا۔ اس سے پہلے ۳ نومبر سے ۱۴ نومبر ۱۹۹۸ تک شارجہ میں زیادہ بڑے پیمانہ پر انٹر نیشنل بک فیر لگائی گئی تھی۔ اس میں بھی الرسالہ مشن کا ایک اسٹال لگایا تھا جو بہت کامیاب رہا۔ شارجہ ٹی وی کے اردو چینل نے اسٹال کے فوٹو لئے اور ایک انٹرویو ریکارڈ کیا جس کو وہاں ٹی وی پر دکھایا گیا۔

دو کتاب انگریزی میں زیر طبع ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی چھپ کر آ جائے گی۔ ان کے نام یہ ہیں: 1. Islam Rediscovered 2. Al-Islam "Belief, System and History"

‹ Previous page Next page › Contents of October 1999 All issues

Printed page