مستحکم سماجی نظام
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۹، صفحہ ۴۸
دوردرشن (انٹر نیشنل) کی ٹیم نے ۲۰ مارچ ۱۹۹۹ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ریکارڈ کی۔ اس کا موضوع عید الاضحیٰ تھا۔ تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ عید الاضحیٰ کی اسپرٹ قربانی ہے۔ اس سے لوگوں کے اندر یہ روح پیدا کرنا مطلوب ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو قربान کر کے دین کے مقاصد کو پورا کریں جیسا کہ حضرت ابراہیمؓ نے کیا۔
۱۵ اگست ۱۹۹۹ کو ہندی اخبار دینک بھاسکرن کے نمائندہ مسٹر دیپ لپادھیائے نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ ہندوستان میں کسی اقلیت یا غیر اقلیت کو یہاں کے نظام سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر کسی کو خطرہ ہے تو صرف مفاد پرست لیڈروں سے ہے، جو اپنے نادان اقدامات سے عوام کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی نے ۸ جولائی ۱۹۹۹ کو ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع اسلام اور امن تھا۔ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اسلام میں دفاع کے سوا کوئی جنگ جائز نہیں۔
مسوری میں لال بہادر شاستری ایڈ منسٹریٹو اکیڈمی کے تحت ۲۵ جولائی ۱۹۹۹ کو ایک انٹر فیته ڈائیلاگ ہوا۔ اس میں وہ لوگ شریک تھے جو آئی اے ایس کرنے کے بعد پروفیشنل ٹریننگ کے لئے یہاں آتے ہیں۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور اسلامی تعلیمات پر ایک تقریر کی اور لوگوں کے سوالات کے جواب دئے۔ مزید تفصیل سفر نامہ کے تحت آئے گی۔
۱۲ اکتوبر ۱۹۹۸ کو ڈی ٹی وی پر (دہلی) کے اسٹوڈیو میں ایک پینل ڈسکسشن تھا۔ اس کا موضوع کنور ژن تھا۔ اس میں_ اسلام، ہند وازم اور مسیحیت کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلام کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی اور کنور ژن کے موضوع پر اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ بقیہ شرکاء کے نام یہ ہیں: ایم جے اکبر کو آرڈینیٹر، بیکینٹھ لال شرما پریم 2207269 .Tel فادر جوئل ڈی کونھا 3366093 .Tel
‹ Previous page Next page › Contents of October 1999 All issues