تبلیغ کیا ہے
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۱۰
تبلیغ کیا ہے
جناب ابوالبرکات علوی (۷۵ سال) نظام پور ضلع اعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ ۲۱ اگست ۱۹۹۹ کوان سے دہلی میں ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے قریب مخدوم پور کی بستی ہے۔ یہاں ایک مسلمان نٹھو صاحب (تقریباً ۴۰ سال) رہتے ہیں۔ ان کو شراب کی عادت ہوگئی تھی۔ وہ اکثر نشہ میں رہتے تھے۔ گھر والے ان کی طرف سے مایوس ہو گئے تھے۔ چند سال پہلے کی بات ہے، تبلیغی جماعت کے کچھ لوگ مخدوم پور آئے۔ وہ گشت کرتے ہوئے نٹھو صاحب کے گھر پہنچے۔ ان سے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ جماعت میں چلیں ۔ انھوں نے جواب دیا کہ میں تو ایک شرابی آدمی ہوں۔ دیکھو اس وقت بھی میری جیب میں ایک پتی ہے۔ تبلیغی جماعت والوں نے اصرار کیا تو انھوں نے جیب سے پٹنی نکالی اور ساری شراب پی گئے۔ اس کے بعد وہ مدہوش ہو کر چارپائی پر لیٹ گئے۔ اب تبلیغ والے چارپائی کے چاروں طرف بیٹھ کر ان کے لئے دعا کرنے لگے۔
کئی گھنٹہ کے بعد انھیں ہوش آیا تو انھوں نے دیکھا کہ تبلیغ والے ان کے چاروں طرف بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ رہے ہیں۔ نٹھو صاحب نے پوچھا کہ آپ لوگ ابھی تک یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ تبلیغ والوں نے کہا کہ ہاں، جب آپ مدہوش ہو گئے تو ہم لوگ آپ کے لئے دعا کرنے لگے۔ اس واقعہ کا نٹھو صاحب پر بہت اثر ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اچھا میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ اس کے بعد وہ گھر کے اندر گئے۔ اپنے بچوں سے کہا کہ غسل خانہ میں پانی رکھو۔ مجھ کو نہانا ہے اور کپڑے بدل کر تبلیغ والوں کے ساتھ جماعت میں جانا ہے۔ گھر والوں نے اس کو مذاق سمجھا۔ انھوں نے کہا کہ کیا آپ شراب کی پٹنی لے کر جماعت میں جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نہیں میں شراب چھوڑ کر جاؤں گا۔ اس کے بعد وہ جماعت میں گئے۔ تین دن کے بعد جب وہ واپس آئے تو وہ ایک بدلے ہوئے انسان تھے۔ اب نٹھو صاحب کو لوگ ایک دیندار انسان کی
‹ Previous page Next page › Contents of December 1999 All issues