Al-Risala · December 1999 · page 26

When you are going to convert him to Islam.

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۲۶

پہاڑی علاقے (hill stations) پر آبادیاں قائم ہوں اور قدرت کے اس نادر مقام کو شہروں کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جاسکے جس کو پہاڑی مقام (hill station) کہا جاتا ہے۔ یہ پہاڑی سفر ایک ایسے ماحول میں ہو رہا تھا جہاں اوپر پھیلا ہوا آسمان تھا اور نیچے چاروں طرف پھیلی ہوئی سر سبز کائنات۔ فطرت کا یہ حسن شاید اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ آدمی آخرت کے جنتی حسن کا تصور کر سکے اور اس کا طالب بنے۔

دہرہ دون ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر ہمارا قافلہ بذریعہ کار لال بہادر شاستری نیشنل ایڈ منسٹریٹو اکیڈمی پہنچا۔ یہاں ہم لوگ جب پہنچے تو مسٹر سنجیو چوپڑا (IAS) ہم لوگوں کو ریسیو کرنے کے لئے موجود تھے۔ ڈاکٹر ڈے نے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہاں کے سیمنار میں آپ کی شرکت پر بہت اصرار کیا تھا۔ یہ آپ کو پڑھتے رہتے ہیں اور آپ کے بہت ایڈ مائُر (admirer) ہیں۔ اس کے بعد ڈاکٹر ڈے نے ہنستے ہوئے کہا:

When you are going to convert him to Islam.

یہاں ہم لوگوں کو ہیپی ویلی (Happy Valley) میں ٹھہرایا گیا۔ میرا کمرہ نمبر ۶۰۳ تھا۔ اس ہیپی ویلی گیسٹ ہاؤس کا جائے وقوع نہایت عمدہ تھا۔ وہ گویا قدرت کے حسین مناظر کے درمیان واقع ہے۔

یہاں لازوال سکون کا ماحول ہے۔ ہوا، دہلی کے بر عکس بالکل خالص ہے۔ شبلی نے "نجیرہ“ کے بارے میں جو کہا تھا وہ اس مقام کے اوپر صادق آتا ہے :

ہے ہوا میں شراب کی تاثیر بادہ نوشی ہے باد پیمائی

۲۵ جولائی کی سہ پہر کو میں مسوری پہنچا تھا۔ دن میں یہاں کے مختلف مقامات دیکھتا رہا اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ رات کو اپنے کمرے میں سویا تو اچھی نیند آگئی۔ رات کے پچھلے پہر خواب میں دیکھا کہ میں کسی شخص (غالباً مولانا محمد فاروق خاں صاحب) سے کہہ رہا ہوں کہ ہم لوگ تین زبان میں الرسالہ نکال رہے تھے۔ اردو، ہندی اور انگریزی۔ اس سے پہلے میں اردو کو پرائمری اہمیت دیتا تھا۔ اور انگش کو صرف سیکنڈری درجہ دئے ہوئے تھا۔ مگر اب میں نے

‹ Previous page Next page › Contents of December 1999 All issues

Printed page