Al-Risala · December 1999 · page 34

ہے ہوا میں شراب کی تاثیر بادہ نوشی ہے باد پیمائی

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۳۴

بات نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ پیغمبرِ اسلام نے یہ اعلان کیا تھا کہ میں خدا کا آخری پیغمبر ہوں۔ میرے بعد کوئی اور پیغمبر نہیں آئے گا۔ آپ کے یہ الفاظ آپ کے بعد تاریخ کا حصہ بن گئے۔ چنانچہ آپ کے بعد کوئی بھی شخص پیدا نہیں ہوا جو یہ دعویٰ کرے کہ میں خدا کا پیغمبر ہوں۔

آج ۲۵ جولائی ۱۹۹۹ تک آپ کا یہ قول ایک تاریخی حقیقت بنا ہوا ہے۔ آپ کو ایسا کہے ہوئے چودہ سو سال ہو گئے مگر ابھی تک دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو یہ کہے کہ میں خدا کا پیغمبر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رام کرشنا پر ہنس نے کہا تھا کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے۔ میں نے جواب دیا کہ میں خود بھی یہ کہتا ہوں کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے۔ یہ قول مجازی معنوں میں ہوتا ہے۔ مگر یہ کہنا کہ میں خدا کا پیغمبر ہوں بالکل دوسری بات ہے اور جب کسی نے ایسا دعویٰ نہیں کیا تو پیغمبرِ اسلام کا یہ اعلان اپنے آپ قائم ہے۔ اس کے لئے مزید کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔

ایک صاحب نے کہا کہ مذہب سب پا کھنڈ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے کبیر داس کا ایک دوہا بنایا جس میں انھوں نے ہندو دھرم اور اسلام دونوں کے مذہبی رسوم کا مذاق اڑایا ہے۔ اسلام کے بارے میں انھوں نے یہ کہا ہے :

ککر پتھر جوڑ کر مسجد گئی چنائے تا چڑھے ملا بانگ دے کیا بہرا ہوا خدا ہے میں نے کہا کہ جہاں تک ہندو دھرم کا سوال ہے تو ہندو مذہب کے نمائند نے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس کا جواب دیں گے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو کبیر کو اذان کے بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔ انھوں نے اپنے دوہے میں جو کچھ کہا ہے اس کا سبب ان کی نا واقفیت ہے نہ کہ اذان کی حقیقت۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1999 All issues

Printed page