Al-Risala · February 1999 · page 45

تصویر کا فتنه

الرسالہ، فروری ۱۹۹۹، صفحہ ۴۵

ایسے لوگوں تک بھی دعوت کا پیغام پہنچ سکے ۔ (سید عبد الحفیظ ، بھٹڑ گاؤں ، جل گاؤں) جواب ہر زمانہ کی طرح آج بھی مسلمانوں میں خواص اور عوام دونوں قسم کے لوگ موجود ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے کہ اس وقت دونوں ہی طبقوں میں اسلامی دعوت کا کام جاری ہے۔ جہاں تک عوام کا تعلق ہے، تبلیغی جماعت ان کے درمیان وسیع اور مؤثر کام کر رہی ہے۔ اور ماشا اللہ اس کے مثبت نتائج بھی نکل رہے ہیں۔ ہم نے اصلا خواص کے طبقہ کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ پچھلے پچیس سال کی کوشش کے نتیجہ میں آج یہ کہا جا سکتا ہے کہ خواص کے طبقہ میں اسلام کا پیغام وسیع پیمانہ پر پہنچ رہا ہے۔ اور اس کے مثبت نتائج بھی واضح طور پر نکل رہے ہیں۔ اس تحریک کے نتیجہ میں نہ صرف ہندوستان بلکہ دوسرے ملکوں کے ہزاروں لوگوں کو از سر نو اسلام کی صداقت پر یقین حاصل ہوا ہے۔ پچھلے چند برسوں سے ہندوستان کے مسلمانوں میں احتجاج اور ٹکراؤ کا مزاج بڑی حد تک ختم ہو گیا ہے۔ اب وہ تعلیم اور تجارت جیسے تعمیری شعبوں میں سرگرم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی سب سے زیادہ الرسالہ تحریک کا نتیجہ ہے۔ الرسالہ تحریک اگر چہ براہ راست طور پر تعلیم یافتہ طبقہ تک پہنچتی ہے مگر یہ تعلیم یافتہ لوگ اپنے اپنے حلقہ میں عوام تک بھی اس تعمیری آواز کو پہنچانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

سوال

ماہنامہ الرسالہ کا میں ایک ریگولر ریڈر ہوں۔ اور اس کو پسند کرتا ہوں۔ مگر کبھی کبھی آپ نزاعی معاملات میں پڑ جاتے ہیں جو آپ کو نہیں کرنا چاہئے۔ مثلاً بابری مسجد ، وندے ماترم جیسے اشو میں پڑ کر آپ نے اپنے کو متنازعہ شخصیت بنا لیا۔ یہ آپ کے مثبت مشن کے لئے مفید نہیں (شفیع الدین احمد، دہلی) جواب کوئی بھی شخص جو اجتماعی تحریک چلائے، اس کے لئے نزاع سے بچنا ممکن نہیں۔ نزاع آپ کے اندر نہیں ہوتی بلکہ وہ دوسروں کے دماغ میں ہوتی ہے۔ اور وہ اس کو آپ کے ساتھ منسوب کر کے غیر

‹ Previous page Next page › Contents of February 1999 All issues

Printed page