Center for Holistic Health and Meditation
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۰، صفحہ ۴۶
انسانوں کو یکساں طور پر خدا کی مخلوق سمجھو۔ لوگوں سے تمہیں ناخوشگواری کا تجربہ ہو تب بھی تم ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ دوسروں کی طرف سے منفی رویہ کا اظہار ہو تب بھی تم مثبت رویہ پر قائم رہو۔
۵۔ پوپ جان پال کی دہلی آمد پر مسٹر ٹی پی پانڈے نے .I. N. T. V کے لئے یکم نومبر ۱۹۹۹ کو ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں ہر مذاہب کے بزرگوں کے احترام کی تعلیم دی گئی ہے۔ اسلام کا اصول یہ ہے کہ تم کو خواہ کسی سے مذہبی اختلاف ہو تب بھی انسان کی حیثیت سے اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور بلا تفریق ہر قوم کے بڑوں کی عزت کرو۔
۶۔ پروفیسر راج موہن گاندھی کی کتاب (Revenge and Reconciliation)
حال میں پنگوئن بکس نے چھاپی ہے۔ اس سلسلہ میں ۱۲ نومبر ۱۹۹۹ کو انڈیا انٹر نیشنل سنٹر نئی دہلی میں ایک پینل ڈسکشن منعقد کیا گیا۔ اس میں دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اس کتاب میں ساؤتھ ایشیا کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ اسلام کے بارے میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ اس کی تاریخ میں تشدد زیادہ ہے اور صلح کم۔ اس سلسلہ میں کہا گیا کہ اس معاملہ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ نیچر کا اصول شاک ٹریٹمنٹ کا ہے۔ دنیا میں جتنی بھی ترقیاں ہوئی ہیں وہ سب شاک ٹریٹمنٹ کے ذریعہ ہوئی ہیں۔ اس لحاظ سے وہ چیز جس کو تشدد کہا گیا ہے وہ در حقیقت زحمت میں رحمت (blessing in disguise) ہے۔
۷۔ نیشنل یوتھ سنٹر (نوائڈہ) میں ۱۴نومبر۱۹۹۹کو ایک سیمنار ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور سکولرزم اور ہندوستان کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے سکولر نظام ہی واحد صحیح نظام ہے۔ اس لئے نہیں کہ اقلیتوں کے لئے اس میں تحفظ ہے بلکہ
‹ Previous page Next page › Contents of March 2000 All issues