Al-Risala · March 2000 · page 47

Center for Holistic Health and Meditation

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۰، صفحہ ۴۷

اسی میں خود ملک کا فائدہ ہے۔ آج ساری دنیا میں سکولراسٹیٹ کو پسند کیاجاتاہے ۔ اورمذہبی اسٹیٹ کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں اگر ہندوستان میں مذہبی اسٹیٹ بنائی جاتی تو یہ ملک عالمی برادری سے الگ ہو جاتا۔ اور عالمی سطح پر اپنا وزن کھو دیتا۔ ۸۔ مولانا ابو الکلام آزاد سنٹر کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے احمد آباد کا سفر کیا۔ ۱۹- ۲۰ نومبر کو وہاں مختلف پروگرام ہوئے۔ ۲۰ نومبر کو سنٹر کے ہال میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے اجتماع میں تفصیلی خطاب ہوا۔ اس سفر کی روداد سفر نامہ کے تحت انشاء اللہ شائع کر دی جائے گی۔

۹۔ نور الاسلام فاؤنڈیشن (فلوریڈا) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز کا امریکہ کا سفر ہوا۔ یہ سفر ۲۳ نومبر ۱۹۹۹ کو شروع ہوا اور ۸ دسمبر ۱۹۹۹ کو واپسی ہوئی۔ اس سفر میں امریکہ کے مختلف مقامات پر دعوتی پروگرام ہوئے۔ ہر پروگرام کے موقع پر اسلامی مرکز کی انگریزی مطبوعات کا بک اسٹال بھی لگایا گیا۔ اس سفر کی روداد انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔

۱۰۔ جیز ز اینڈ میری کالج (نئی دہلی) میں ۱۰ دسمبر ۱۹۹۹ کو مختلف مذاہب پر ایک خصوصی پروگرام تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ یہ پروگرام انگریزی میں تھا۔

۱۱۔ ۲۶ دسمبر ۱۹۹۹ کو دور درشن (انٹرنیشنل) کی ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ریکارڈ کی۔ اس کا موضوع 'روزہ اور انسانیت‘ تھا تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ روزہ ایک اعتبار سے اللہ سے قربت کا ذریعہ ہے اور دوسرے اعتبار سے وہ سلف کنٹرول اور اخلاقی ڈسپلن کی تربیت ہے تاکہ انسان اپنے سماج کا بہتر فرد بن کر رہ سکے۔

۱۲۔ صدر اسلامی مرکز کے سفر امریکہ کے دوران بی بی سی لندن نے ٹیلی فون پر ان کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا تھا۔ یہ انٹرویو ۲۹ دسمبر ۱۹۹۹ کو بی بی سی کی صبح کی خبروں کے تحت نشر کیا گیا۔ اس

‹ Previous page Next page › Contents of March 2000 All issues

Printed page