کردار کا کرشمہ
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۰، صفحہ ۱۲
کردار کا کرشمہ
جناب اقبال احمد صاحب (پیدائش ۱۹۳۱) مراد آباد کے رہنے والے ہیں۔ وہ کلکٹریٹ کی سروس میں تھے۔ ۱۹۹۰ میں سینئر ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ اب وہ مراد آباد میں مقیم ہیں۔ (فون نمبر 323029-0598)
۴ فروری ۲۰۰۰ کو ان سے دہلی میں ملاقات ہوئی۔ انھوں نے اپنی زندگی کے کئی سبق آموز واقعات بتائے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے کہا کہ میں گورنمنٹ سروس میں تقریبا چالیس سال رہا۔ مگر مجھے کبھی اس قسم کی شکایت نہیں ہوئی جس کو عام طور پر تعصب کہا جاتا ہے۔ میں اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم اسلامی کردار کے مطابق رہیں تو ہم ہر جگہ اور خود ہندوستان میں نہایت عزت کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔
مثلاً انھوں نے بتایا کہ مراد آباد کے کلکٹریٹ میں ۱۲ سال تک میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا پیش کار رہا ہوں۔ وہاں مجھے مکمل آزادی حاصل تھی۔ اس مدت میں وہاں ۱۳ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بدلے مگر میں بدستور اپنی سیٹ پر قائم رہا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہر ایک میرے بارے میں اچھی رپورٹ دیتا تھا، اس لئے مجھ کو ہر آنے والے افسر سے وہی عزت ملی جو مجھے جانے والے افسر سے ملی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ میرے خلاف لوگوں کی طرف سے اکثر بے بنیاد شکایتیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس آتی تھیں۔ لیکن انھوں نے کبھی ان پر دھیان نہیں دیا۔ اس کی وجہ صرف ایک تھی اور وہ جناب اقبال احمد صاحب کی کامل دیانت داری (honesty) تھی۔ سروس کی پوری مدت میں ان کا کردار اتنا اعلیٰ رہا کہ کسی کو ان کے خلاف کسی حقیقی شکایت کا موقع نہیں ملا۔ ایک بار ایسا ہوا کہ کلکٹریٹ کے کچھ ملازمین نے ان کے خلاف ایک تحریک چلائی۔ ان کو شکایت تھی کہ اقبال احمد صاحب کو یہاں اتنی عزت کیوں حاصل ہے کہ عام قاعدہ کے خلاف ان کا
‹ Previous page Next page › Contents of April 2000 All issues