Al-Risala · May 2000 · page 42

There will be some delay in landing.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۰، صفحہ ۴۲

colonies with brilliant prospects for the future. Today with a GNP per head of US $370, it occupies a lowly 177th position among 209 countries of the world. اس پچھڑنے پن کا واحد سبب یہ ہے کہ آزادی کے بعد جن لیڈروں کے ہاتھ میں انڈیا کی قسمت آئی انھوں نے اس کو غلط رخ پر چلا دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ہندوستانی لیڈر اگر کچھ نہ کرتے اور آزادی سے پہلے والے نظام کو بدستور ملک میں باقی رکھتے تو یقینی ہے کہ ملک کا حال آج اس سے بہت بہتر ہوتا جو اس وقت نظر آ رہا ہے۔

ڈکن کرانیکل کے اسی شمارہ (۸ فروری) میں لیٹرس کے کالم میں ایک ہندو کا ایک خط Outmoded Religion کے عنوان سے چھپا تھا۔ یہ خط یہاں بلا تبصرہ نقل کیا جاتا ہے: This is with reference to Mohan Guruswamy's article "Who will bell the Hindu cat?" I agree with the writer that Hinduism is en- trapped in meaningless rituals and is divorced from the needs of modern day living. Unless we have the courage to weed out these outmoded practices, India will not be able to progress. (A B Prakash, Hyderabad)

دو گھنٹہ کی پرواز کے بعد جہاز جب دہلی کے اوپر پہنچا تو کمانڈر نے اعلان کیا کہ جہاز کے اترنے میں کچھ دیر لگے گی:

There will be some delay in landing.

جہاز دہلی کے اوپر گولائی میں تقریبا پینتالیس منٹ تک پرواز کرتا رہا۔ بتایا گیا کہ ایرپورٹ پر گہرے کہر کی وجہ سے رؤیت (visibility) بہت کم ہے۔ اس لئے جہاز وہاں اتر نہیں سکتا۔ آخر کار پائلٹ نے اعلان کیا کہ دہلی میں اس وقت اترنا ممکن نہیں۔ اس لئے اب جہاز یہاں سے بمبئی جا رہا ہے۔ اس وقت جہاز کے چاروں طرف سورج چمک رہا تھا۔ جہاز کے چاروں طرف مکمل روشنی تھی۔ اگر آدمی نہ جانے کہ کہر نیچے زمین کی سطح پر ہے اور ہم اس کے اوپر ۳۰ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہے ہیں، تو وہ سمجھے گا کہ پائلٹ غلط بیانی کر رہا ہے۔ کسی معاملہ کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے یہ کافی نہیں کہ آپ اپنی قریبی دنیا کو دیکھ رہے ہوں۔ آپ کو گردو پیش سے باہر کی دنیا کو بھی

‹ Previous page Next page › Contents of May 2000 All issues

Printed page