Al-Risala · May 2000 · page 44

There will be some delay in landing.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۰، صفحہ ۴۴

سے ٹیلی فون کر کے اپنے گھروں سے ربط قائم کیا۔ اسی قسم کا ایک تاریخی واقعہ ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹ کو کراچی ائرپورٹ پرپیش آیا۔ جنرل پرویز مشرف کولمبو سے کراچی آ رہے تھے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف نے کراچی ائر پورٹ پراحکام بھیج دئے کہ جہاز وہاں اترنے نہ پائے۔

جنرل پرویز مشرف کے لئے یہ ایک بحران کی حالت تھی۔ مگر موبائل ٹیلی فون ان کے کام آیا۔ انھوں نے فضا سے موبائل ٹیلی فون کے ذریعہ کراچی کے اعلیٰ فوجی افسر سے ربط قائم کیا۔ رپورٹ کے مطابق، کراچی کے فوجی افسران فوراً حرکت میں آگئے۔ انہوں نے کراچی ائرپورٹ کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اس کے بعد وہ ائر پورٹ کے کنٹرول روم میں پہنچے۔ اس وقت جنرل پرویز مشرف کا جہاز فضا میں منڈلا رہا تھا۔ افسروں نے دوبارہ ربط قائم کر کے جہاز کے پائلٹ سے کہا کہ تم اپنا جہاز کراچی کے ائر پورٹ پراتارو۔ ایک ایک طرف کراچی میں یہ ڈرامہ ہوا اور دوسری طرف اسلام آباد میں فوج نے تیزی سے حرکت کر کے وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا۔ اور نواز شریف کو گرفتار کر کے انہیں نظر بند کر دیا۔ یہ ساری تیز رفتار کارروائی جدید کمیونیکیشن کے ذریعہ ممکن ہوئی۔

۸ فروری ۲۰۰۰ کو میں کسی قدر تاخیر کے ساتھ دہلی پہنچا۔ میں نے سوچا کہ اس سفر میں میرے ساتھ کئی ناموافق واقعات پیش آئے۔ تاہم آخر کار میں سفر سے واپس ہو کر اپنے گھر آگیا۔ مگر زندگی کا ایک اور سفر ہے جس میں واپسی ممکن نہیں۔ یہ موت کا سفر ہے۔ موت کے سفر کا سب سے زیادہ بھیانک پہلویہ ہے کہ اس میں صرف جاناہے اس میں لوٹنا نہیں ہے۔ کیسا عجیب لمحہ ہوگا جب انسان پر یہ کھلے گا کہ اس نے زندگی کے پچھلے دور میں ایسی کوتاہیاں کی ہیں جن کا بھیانک انجام اسے لازمی طور پر زندگی کے اگلے دور میں بھگتنا ہے۔ مگر اب یہ موقع نہیں کہ وہ دوبارہ پچھلی زندگی میں جائے۔ اور مطلوب عمل کر کے آخرت میں پہنچے۔ دنیا میں کسی انسان کے لئے سب سے زیادہ غم کی بات یہ ہوتی ہے کہ ایک موقع اس کے سامنے آیا مگر وہ اس کو

‹ Previous page Next page › Contents of May 2000 All issues

Printed page