Al-Risala · January 2000 · page 36

بات

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۰، صفحہ ۳۶

سے اس کی ایک ابتدائی تدبیر یہ ہوسکتی ہے کہ وہ ملک کے سنجیدہ افراد اور صالح عناصر کو لے کر ایک تعمیری محاذ بنانے کی کوشش کریں ۔ اس محاذ کا مقصد اپنے حقوق کا حصول نہیں ہوگا بلکہ یہ ہوگا کہ وہ ملک کی عمومی تعمیر میں اپنا مثبت رول زیادہ مضبوط اور مستحکم طور پر ادا کرسکیں ۔ اگر حقیقی معنوں میں اس قسم کا تعمیری محاذ بن جائے تو اس میں مختلف فرقوں کے سنجیدہ عناصر شامل ہو جائیں گے ۔ حتیٰ کہ ایک وقت آ سکتا ہے جب کہ یہ محاذ تعمیر نو کے بارے میں پورے ملک کی امیدوں کی علامت بن جائے ۔ یہ کام اگر خالص تعمیری انداز میں کیا جائے تو یہ بھی ممکن ہے کہ کسی وقت یہ محاذ ملک میں وہ خلا پر کرنے کے قابل ہو جائے جس کو صالح قیادت کا خلا کہا جاتا ہے۔

بات

‹ Previous page Next page › Contents of January 2000 All issues

Printed page