خبر نامه اسلامی مرکز ۱۳۶
الرسالہ، جون ۲۰۰۰، صفحہ ۴۷
خبر نامه اسلامی مرکز ۱۳۶
۱۔ فروری ۲۰۰۰ میں نئی دہلی میں بڑے پیمانہ پر کتابوں کی نمائش (ورلڈ بک فئر) منعقد ہوئی۔ اس موقع پر الر سالہ مشن کا بک اسٹال بھی لگایا گیا۔ کافی لوگوں نے کتابیں دیکھیں اور حاصل کیں۔ بک اسٹال پر آنے والوں اور کتاب حاصل کرنے والوں میں مشہور سائنس داں ڈاکٹر عبد الكلام بھی تھے۔
۲۔ یونائیٹڈ ریلیجس انیشیٹو(United Religious Initiative)کی طرف سے ۱۱ مارچ ۲۰۰۰ کو انڈیا انٹر نیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں انٹر فیتھ ڈائیلاگ ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کا ذریعہ یہ نہیں کہ تمام مذہبوں کو ایک مان لیا جائے۔ بلکہ اس کا ذریعہ یہ ہے کہ لوگوں میں باہمی احترام کا جذبہ پیدا کیا جائے۔
۳۔ قاہرہ کے عربی جریدہ الجھوریہ کے فارن افئرس رپورٹرالسید ھانی نے ۱۶مارچ ۲۰۰۰کو دہلی میں صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق ہندوستانی مسلمانوں کے معاملات و مسائل سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسائل کا تعلق انڈیا سے نہیں ۔ وہ فطرت کا حصہ ہیں۔ چنانچہ یہ مسائل ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ مگر ان مسائل کے باوجود انڈیا میں مسلمانوں کے لئے عمل کے غیر معمولی مواقع ہیں۔ ان مواقع کو استعمال کر کے مسلمان ہر شعبہ میں ترقی کر رہے ہیں۔ ۱۹۴۷ میں مسلمانوں کی جو حالت تھی اس کے مقابلہ میں آج مسلمانوں کی حالت ہر اعتبار سے ۱۰۰ گنا زیادہ بہتر ہے۔ ۴۔ ڈائرکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی (منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ، نئی دہلی) کے تحت ۱۴ مارچ ۲۰۰۰ کو ایک اجتماع ہوا۔ اس میں ڈائرکٹوریٹ کے تمام لوگ تقریباً ایک سو کی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور نیشنل انٹیگریشن کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ اس دنیا میں فطرت
‹ Previous page Next page › Contents of June 2000 All issues