خبر نامه اسلامی مرکز ۱۳۶
الرسالہ، جون ۲۰۰۰، صفحہ ۴۸
کا ایک نظام ہے اور اس نظام کی پیروی کر کے ہی یہاں کوئی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ۵۔ آندھر اپردیش کا سفر نامہ ماہ مئی کے شمارہ میں چھپ چکا ہے۔ خصوصی اہمیت کی بنا پر اس کو مزید علیحدہ کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ اس کا نام مشاہدات دکن ہے۔ جو لوگ اس کو منگانا چاہیں وہ اس سلسلہ میں دفتر سے خط و کتابت کریں۔
۶۔ معلوم ہوا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے بعض دینی مدارس میں مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ایڈیشن گارڈ ارائز باقاعدہ نصاب میں داخل ہے۔ واضح ہو کہ ان مدارس میں انگریزی زبان ذریعہ تعلیم ہے۔ یہاں کے طلبہ پہلے اپنی درسیات کے تحت گارڈ ارائز پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد وہ الرسالہ (انگریزی) اور دوسری مطبوعات کو حاصل کرتے ہیں اور الرسالہ مشن کا زیادہ تفصیلی مطالعہ کرتے ہیں۔ اس طرح کی خبریں بعض دوسرے بیرونی ملکوں سے بھی ملی ہیں۔
۷۔ تین کتابوں کا ایک سیٹ تیار ہو رہا ہے۔ ان کے نام یہ ہیں: مطالعہ قرآن، مطالعہ حدیث، مطالعہ سیرت۔ ان میں سے مطالعہ سیرت چھپ کر شائع ہو چکی ہے۔ مطالعہ قرآن لکھی جاچکی ہے، اور زیر طبع ہے۔ مطالعہ حدیث کی ترتیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔ یہ تیسری کتاب نسبتاً زیادہ ضخیم کتاب ہوگی۔
۸۔ الرسالہ مشن کی انگریزی کتابوں کی مانگ مختلف ملکوں میں کافی بڑھی ہے۔ لوگوں کے تقاضہ کے تحت آج کل مطالعہ سیرت کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی انشاء اللہ مکمل ہو کر شائع ہو گا۔
۹۔ خبر نامہ کے تحت زیادہ تر مرکز دہلی کی خبریں آتی ہیں۔ حالانکہ ملک کے اندر اور ملک کے باہر بہت سے مقامات پر الرسالہ مشن سے وابستہ افراد اس کام میں مشغول ہیں۔ گزارش ہے کہ دوسرے مقامات کے لوگ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں تحریر فرمائیں تاکہ انھیں خبرنامہ میں شامل کیا جاسکے۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 2000 All issues