Its advent changed the course of human history.
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۰، صفحہ ۱۸
مسلمانوں کے لئے عرب کے مشرکین کا سخت جارحانہ رویہ اسی قسم کا ایک شاک ٹریٹمنٹ تھا۔ کروسیڈس (Crusades) کی دوسوسالہ جنگ یورپ کی مسیحی قوموں کے لئے اسی قسم کا ایک شاک ٹریٹمنٹ تھا جو انھیں مسلمانوں کے ذریعہ دیا گیا۔ اسی شاک ٹریٹمنٹ کے نتیجہ میں اس نئے یورپ کا جنم ہوا جس کو نشاۃ ثانیہ (Renaissance) کہا جاتا ہے۔ دوسری عالمی جنگ اسی طرح جاپان کے لئے ایک شاک ٹریٹمنٹ کے ہم معنی تھی جس سے وہ نیا جاپان ابھرا جو ایک عالمی اقتصادی طاقت بن گیا۔ اسی طرح اب مغربی دنیا کا معاملہ مسلمانوں کے حق میں ایک شاک ٹریٹمنٹ کے ہم معنی ہے۔ فطرت کے قانون کے مطابق، یہ یقینی ہے کہ اس شاک ٹریٹمنٹ کے بطن سے مسلمانوں کا ایک نیا دور شروع ہو اور ان کو دوبارہ ایک عالمی طاقت بنانے کا ذریعہ ثابت ہو۔ مسلمان اس طرح اپنی ابتدائی صدیوں میں ساری دنیا کے لئے ایک شاک ٹریٹمنٹ دینے والے بن گئے۔ ان کے فاتحانہ اقدامات نے ایشیا، افریقہ اور یورپ کی تقریباً تمام قوموں کو ہلا دیا۔ اس نے ان قوموں کو لمبی نیند سے جگا کر متحرک اور بیدار کر دیا۔ مسلمانوں کا بدنام شمشیری رول در حقیقت مثبت سرجری کا ایک رول تھا۔ اس نے ان کی چھپی ہوئی فطری صلاحیتوں کو بیدار کر دیا۔ اس نے بیمار قوموں کو دوبارہ صحت مند بنا کر کھڑا کر دیا۔ اس نے جہل اور توہمات کی سیاہ چادر کو پھاڑ کر انھیں اس قابل بنا دیا کہ وہ فطرت کے روشن سورج سے اپنے آپ کو منور کر سکیں۔
خلاصہ یہ کہ یہ ایک قوم پر دوسری قوم کا حملہ نہ تھا۔ اپنی حقیقت کے اعتبار سے، وہ فطرت کا ایک ناگزیر آپریشن تھا۔ یہ کام مسلمانوں سے لیا گیا، کیوں کہ اس وقت کی تمام قوموں میں وہی اس مقصد کے لئے سب سے زیادہ اہل تھے۔ وہ ایک تازہ دم گروہ تھے۔ ان میں اعلیٰ انسانی صفات پوری طرح موجود تھیں۔ ان کے پاس زندگی کا ایک پیغام تھا۔ وہ رائج الوقت نظاموں کے مقابلہ میں ایک بہتر آئیڈیالوجی رکھتے تھے۔ مزید یہ کہ ان کے پاس جہاد کا نظریہ تھا جو انسان کو قریبی مفاد سے اوپر اٹھ کر برتر اور اعلیٰ تر مقصد کے لئے متحرک کرتا ہے اور اس کو قربانی کی حد تک جا کر جدو
‹ Previous page Next page › Contents of July 2000 All issues