Al-Risala · August 2000 · page 7

ایک کتاب

الرسالہ، اگست ۲۰۰۰، صفحہ ۷

ایک کتاب

روحانیت کے موضوع پر ایک کتاب ہے جو ۱۹۹۴میں امریکہ سے چھپی ہے۔ اس میں فطرت (Nature) کو روحانیت کے حصول کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ ۲۸۲ صفحات کی اس کتاب کا نام اور مصنف کا نام یہ ہے:

This Blue Planet: Finding God in the Wonders of Nature. -Janice Miller اس موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ دنیا ہمارے لئے بطن مادر (womb) کی طرح گویا ایک اور بطن ہے (صفحہ ۲۷۹)اس اس دنیوی بطن میں ہم اس لئے رکھے گئے ہیں کہ یہاں کے واقعاتِ قدرت سے روحانی غذا لے کر اپنی شخصیت کی تعمیر کریں۔ یہاں اس نیلے کرہ ارض پر ایک ابدی وجود کی حیثیت سے ہماری تشکیل کی جارہی ہے: Here on this Blue Planet, we are being shaped into eternal beings. (p. 9)

اس طرح موجودہ دنیا میں زندگی گزارتے ہوئے ہمارے اندر وہ شخصیت تیار ہوتی ہے جو آخرت میں بسنے کے قابل ہو۔ وہ مزید لکھتی ہیں کہ جب ہمارا ارتقاء مکمل ہو جائے گا تو ایک معیاری روحانی وجود کی حیثیت سے ایک سچی، روحانی دنیا میں ہم دوبارہ جنم لیں گے، اگر ہم اس دنیا میں خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں:

When we are fully developed, we will be "born" into the true world, the spiritual world, as the perfect spiritual beings we will become if we choose to serve Him (p. 9)

یہ بات اصولی طور پر درست ہے مگر یہاں دو باتوں کا اضافہ ضروری ہے۔ ایک یہ کہ اس روحانی سفر کے لئے ایک گائیڈ بک درکار ہے اور وہ گائیڈ بک صرف قرآن ہے۔ قرآن اپنی اصل حالت میں محفوظ رہنے کی وجہ سے اس روحانی سفر کے لئے واحد اور مستند الہامی گائیڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2000 All issues

Printed page