Al-Risala · September 2000 · page 37

کتابوں تک رسائی

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۳۷

کے لئے میں وہاں موجود نہ تھا ان کو میں پڑھ رہا ہوں۔ اسی طرح میں نے مولانا نور اکبر اصلاحی سے کئی کتابیں پڑھیں۔ دروس التاریخ الاسلامی پڑھتے وقت خاص طور پر مجھے یہ احساس ہوا کہ جن واقعات میں میں شخصی طور پر شریک نہ تھا ان کو میں آج کتاب کے ذریعہ جان رہا ہوں۔ مدرسہ میں میں نے عربی کی جو کتابیں پڑھیں ان میں سے ایک المفصل فی النحو تھی۔ یہ کتاب ہم لوگوں کو مولانا اختر احسن اصلاحی نے پڑھائی تھی۔ اس کتاب کے مصنف جار اللہ الزمخشری (۵۳۸ھ) ایک معتزلی عالم تھے۔ وہ اپنے اعتزال کو چھپاتے نہ تھے۔ حتیٰ کہ وہ غیر معتزلی علماء پر سخت تنقید کرتے تھے۔ اس زمانہ کے معتزلی علماء کی تمام کتابیں تباہ کردی گئیں مگر الزمخشری کی کتاب المفصل فی النحو اور الكشاف عن حقائق التنزيل استثنائی طور پر باقی رکھی گئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ نحو اور تفسیر میں ان کتابوں کا کوئی بدل موجود نہ تھا۔ اس واقعہ کے ذریعہ تعلیم ہی کے دوران میں نے زندگی کی اس عظیم حقیقت کو جان لیا کہ آدمی اگر علم وہنر میں ممتاز درجہ حاصل کرلے تو اس کو نظر انداز کرنا اس کے شدید مخالفین کے لئے بھی ممکن نہیں۔

تعلیمی اداروں کے نصاب میں عام طور پر کلاسیکل کتابیں مقرر کی جاتی ہیں۔ یہی معاملہ مدارس کا بھی ہے۔ چنانچہ میں نے اپنے مدرسہ میں مقرر نصاب کے تحت جو کتابیں پڑھیں وہ زیادہ تر کلاسیکل کتابیں تھیں، یعنی قدماء کی لکھی ہوئی کتابیں۔ ان کتابوں کو پڑھتے ہوئے بار بار یہ احساس میرے دل میں آتا تھا کہ تحریر کیسی عجیب نعمت ہے کہ انسان ہر زمانہ کے اہل علم کی تصنیفات کو پڑھ سکتا ہے، بغیر اس کے کہ وہ اس زمانہ میں موجود رہا ہو۔

مدرسہ کی تعلیم آدمی کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کتابوں تک رسائی حاصل کر سکے۔ اور جب ایک آدمی کتابوں سے اخذ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے تو عین اسی وقت وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ دنیا بھر کے اہل دماغ اور اہل فکر کے نتائج تحقیق سے استفادہ کر سکے۔ قوت مطالعہ نہ ہو تو آدمی کی شخصیت ایک محدود شخصیت ہوتی ہے۔ قوت مطالعہ حاصل ہوتے ہی اس کی شخصیت ایک آفاقی شخصیت بن جاتی ہے۔ پوری دنیا کا کتابی ذخیرہ اس کے لئے ایک وسیع علمی دستر خوان کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں میں نے اپنی مدرسی زندگی کے کچھ واقعات کا ذکر کیا ہے۔ ایسا میں نے

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page