Al-Risala · September 2000 · page 56

مدرسہ کلچر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۵۶

طرف چلنے لگا، اونٹ بھی اس کے پیچھے چلنے لگا۔ یہاں تک کہ دونوں وہاں پہنچ گئے جہاں چوہے کی بل تھی ۔ اب چوہا بہت پشیمان ہوا کیوں کہ اس نے تقابل کر کے دیکھا تو اس کو معلوم ہوا کہ اس کی بیل بہت چھوٹی ہے اور اس کے مقابلہ میں اونٹ بہت زیادہ بڑا ہے۔ اس کے بعد مصنف نے لکھا تھا: کیا کیا خیال باندھے ناداں نے اپنے دل میں پر اونٹ کی سمائی کب ہو چو ہے کے بل میں یہ حقیقت پسندی کا پہلا سبق تھا جو مجھے اپنی زندگی میں ملا۔ اور بلاشبہ اس دنیا میں حقیقت پسندی کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کیا جا سکتا۔ خواہ اس کا تعلق انفرادی معاملہ سے ہو یا اجتماعی معاملہ سے۔ ۲- مدرسۃ الاصلاح کی تعلیم کے زمانہ میں میرے ایک استاد مولانا نجم الدین اصلاحی (وفات ۱۹۹۵) مرتب مکتوبات شیخ الاسلام تھے۔ ان سے میں نے فارسی کی کئی کتابیں، مثلا گلستاں اور بوستاں وغیرہ پڑھیں۔ فارسی زبان کی ایک امتیازی صفت یہ ہے کہ اس میں بڑے پیمانہ پر اخلاقی ادب تیار ہوا۔ اخلاقیات پر جتنی اچھی کتابیں فارسی زبان میں ہیں شاید کسی اور زبان میں نہیں۔ چنانچہ فارسی کتابوں سے مجھے حکمت اور اخلاق کی بہت سی اعلیٰ باتیں ملیں۔ استاد مرحوم نے ایک بار فارسی کا ایک شعر سنایا جو عظیم حکمت پر مشتمل ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ۔ میرے اور تمہارے درمیان صرف سننے کا فرق ہے۔ جس آواز کو تم دروازہ بند ہونے کی آواز سمجھ رہے ہو، اس کو میں دروازہ کھلنے کی آواز کے طور پر سن رہا ہوں: تفاوت است میان شنیدن من و تو تو غلق باب و منم فتح باب می شنوم استاد مرحوم نے اس شعر کی جو تشریح کی تھی وہ طالب علمی کے زمانہ میں زیادہ گہرائی کے ساتھ مجھ پر واضح نہیں ہوئی تھی۔ مگر یہ فارسی شعر میرے حافظہ کا جزء بن گیا۔ بعد کے مطالعہ اور تجربہ کے درمیان اس کی اہمیت اور معنویت واضح ہوتی چلی گئی۔ یہاں تک کہ میری سمجھ میں آیا کہ جو بات اس شعر میں کہی گئی ہے وہ موجودہ تا موافق دنیا میں کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ اس دنیا میں وہی شخص بڑی ترقی حاصل کر سکتا ہے جس کا شعور اتنا زیادہ بیدار ہو کہ وہ منفی واقعات میں مثبت پہلو تلاش کر سکے۔ وہ دروازہ بند ہونے کی آواز میں دروازہ کھلنے کی آواز سن لے۔

۳- جس مدرسہ میں میری تعلیم ہوئی وہاں عربوں کے کلام جاہلیت کا بہت تذکرہ تھا۔ کیوں کہ وہ لوگ قرآن فہمی کے لئے اس کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ مجھے زیادہ دلچسپی اس بات سے تھی کہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page