بھاری قیمت
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰
بھاری قیمت
٢٠٠٠ء میں جو انوکھے انکشافات ہوئے ان میں شاید سب سے انوکھا انکشاف وہ تھا جس کو میچ فکسنگ (match-fixing) کہا جاتا ہے۔ یعنی کھیل کے مقابلہ میں ہار جیت کو پیشگی طور پر طے کر لینا اور اس کے معاوضہ میں بڑی بڑی رقمیں وصول کرنا۔ اس سلسلہ میں جن کھلاڑیوں کے نام بار بار میڈیا میں آئے ہیں ان میں سے ایک ساؤتھ افریقہ کا کرکٹ کپتان ہانسی کرونیا (Hansie Cronje) ہے۔
میچ فکسنگ کا یہ راز کھل گیا اور دوسرے بہت سے کھلاڑیوں کی طرح ہانسی کرونیا بھی قانون کی پکڑ میں آگیا۔ ماہرین نے اس سے زبردست پوچھ گچھ (interrogation) کیا۔ شروع میں اس نے اپنے کو بچانے کی کوشش کی مگر آخر کار مجبور ہو کر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ہانسی کرونیا اس سے پہلے کھیل کی دنیا میں ہیرو بنا ہوا تھا۔ مگر اس انکشاف کے بعد اچانک وہ زیرو ہو گیا۔ اس کی دولت اور عزت اور اس کا مستقبل سب کچھ اچانک خاک میں مل گیا۔ اب وہ اتنے زبردست حزن اور مایوسی (depression) کا شکار ہوا کہ اس کے نفسیاتی ڈاکٹر آئین لوئس (Ian Leuis) کا کہنا ہے کہ اندیشہ ہے کہ ہانسی کرونیا کا حافظہ گہرے طور پر متاثر ہو جائے اور آئندہ وہ معتدل زندگی گزارنے کے قابل نہ رہے۔
ہانسی کرونیا نے اپنی اس بھاری غلطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھ سے اس قسم کی پیش کش کی گئی تھی، کاش میں نے اسی وقت اس سے انکار کر دیا ہوتا۔ اس نے کہا کہ ایک سادہ نہیں میری زندگی کو کہیں زیادہ پرسکون بنا دیتا اور میری وہ حالت نہ ہوتی جس میں کہ اب میں مبتلا ہوں: A simple no would have made my life a whole lot easier and I wouldn't be in the situation I am in now. (TOI, 22 June, 2000)
آج کی دنیا کے اس واقعہ میں اُس سنگین تر واقعہ کی ایک جھلک ہے جو کل کے دن آخرت میں لوگوں کے ساتھ پیش آنے والا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے موجودہ امتحان کی زندگی میں خدا
‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues