Japan is the jewel of Asia.
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰، صفحہ ۳۶
ایک خط
برادر محترم عبد السلام اکسانی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۵ اگست کو آپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ اس کے بعد یہ خط لکھ رہا ہوں۔ آپ نے گفتگو کے دوران زاویہ نظر (attitude of mind) کا تذکرہ کیا تھا۔ جس کا ذکر الرسالہ ماہ ستمبر ۲۰۰۰ (صفحہ ۶۱) میں آیا ہے۔ زاویہ نظر کا معاملہ ہر شخص اور ہر قوم کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ زاویہ نظر کی درستگی اور نادرستی پر تمام دوسری انفرادی اور قومی سعادتوں کا دار و مدار ہے۔
زاویہ نظر کیا ہے۔ اس کی ایک سادہ مثال ٹائمس آف انڈیا (۲۳ اگست ۲۰۰۰) میں نظر سے گزری۔ جاپان کے موجودہ وزیراعظم یوشیرو موری (Yoshiro Mori) حال میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ وہ سب سے پہلے بنگلور گئے۔ وہاں مشہور سافٹ ویئر کمپنی انفوسینز (Infosys) نے ان کا استقبالیہ (reception) دیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انفوسینز سافٹ ویئر کمپنی کے چیرمین نرائن مورتی (N. R. Narayana Murthy) نے کہا کہ جاپان ایشیا کا ہیرا ہے :
Japan is the jewel of Asia.
اس کے جواب میں جاپانی وزیراعظم نے ہندوستانی ماہرین کو جاپان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جاپان میں ایک کہاوت ہے کہ اگر ہیرے کی پالش نہ کی جائے تو اس میں چمک نہیں آئے گی۔ ہیرے کے لئے ضروری ہے کہ اس پر پالش کی جائے۔
In Japan, there is a saying that if the jewel is not polished, it will not shine. It is necessary for the jewel to be polished. اس مثال میں دیکھئے۔ جاپانی وزیراعظم اگر اپنے اندر فخر پسندی کا مزاج لئے ہوئے ہوتے تو وہ مسٹر نرائن مورتی کے جواب میں پر فخر انداز میں کہتے کہ آپ کے اس اعتراف کا شکریہ۔ مگر جاپان کا قومی مزاج تواضع پسندی کا مزاج ہے۔ اسی مزاج کی بنا پر جاپانی وزیراعظم کی زبان سے
‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues