Al-Risala · November 2000 · page 40

Japan is the jewel of Asia.

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰، صفحہ ۴۰

خبرنامہ اسلامی مرکز ۱۵۰

ا۔ ناگپور کے قارئین الرسالہ نے وہاں اپنا ایک حلقہ بنایا ہے۔ اس کا نام انہوں نے پازیٹیو تھنکرز فورم (Positive Thinkers' Forum) رکھا ہے۔ قارئین الرسالہ کے حلقہ کے لئے یہ موزوں ترین نام ہے۔ جس زمانہ میں اشتراکیت کا زور تھا، اس سے متاثر ادیبوں نے ہر جگہ ایسے حلقے بنائے تھے جن کا نام ترقی پسند ادیب (Progressive writers) ہوتا تھا۔ اس نام میں کوئی معنویت نہ تھی۔ حلقہ الرسالہ کے لئے پازیٹیو تھنکرز فورم کا نام بہت بامعنی ہے۔ دوسروں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ اور ہر مقام پر پازیٹیو تھنکرز فورم کے نام سے حلقہ بنا کر کام کرنا چاہئے۔ اس نام کی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے بخوبی طور پر یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس فورم کا بنیادی ذہن کیا ہے اور وہ کس قسم کا فکری انقلاب لانا چاہتا ہے۔ ۲۔ اٹلی کی ایک تنظیم ایسوسی ایشن کلچرل آرمونیا (Associatione Culturale Armonia) کے پریذیڈنٹ اٹومبری ماریو (Attombbri Mario) کی قیادت میں نصف درجن اطالوی افراد کا ایک وفد ۱۱ اگست ۲۰۰۰ کو اسلامی مرکز میں آیا۔ اور صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع خاص طور پر روحانیت (spirituality) تھا۔ ان لوگوں کو تفصیل کے ساتھ بتایا گیا کہ اسلام میں روحانیت کا تصور کیا ہے۔ انہوں نے صدر اسلامی مرکز کو دعوت دی کہ وہ اٹلی میں روحانیت کے موضوع پر ہونے والے سیمنار میں ضرور شرکت کریں۔

۳۔ بی بی سی لندن کے لئے مسٹر شکیل اختر نے ۱۷ اگست ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندستانی مسلمانوں سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ زمانہ میں بظاہر مسلمانوں کے لئے جو مخالف حالات پیدا ہوئے ہیں ان کا ایک عظیم مثبت پہلو ہے۔ اصل یہ ہے کہ لمبی مدت سے مسلمانوں کے رہنما ان کو فخر کی غذا ئیں دے رہے تھے۔ وہ انہیں جذباتیت میں مبتلا کئے ہوئے تھے۔ چنانچہ مسلمان پدرم سلطان بود کی نفسیات میں جینے لگے تھے۔ یہ نفسیات کسی قوم کی ترقی میں مستقل رکاوٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ مسلم

‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues

Printed page