Japan is the jewel of Asia.
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰، صفحہ ۴۳
نئی دہلی کے جیز ز اینڈ میری کالج میں ۳۰ اگست ۲۰۰۰ کو ایک اجتماع ہوا۔ اس میں کالج کی طالبات اور اساتذہ اکٹھا ہوئے ۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر پازیٹیو وے آف لائف کے موضوع پر تقریر کی۔ تقریر کے بعد بڑی تعداد میں سوالات کئے گئے جن کا جواب دیا گیا۔ اس سلسلہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پازیٹیو وے آف لائف کے سلسلہ میں اسلام کیا رہنمائی دیتا ہے۔
دور درشن کے پروگرام ’’روزانہ‘‘ کے تحت ان کی ٹیم نے ۳۱ اگست ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناگپور اعلان (۲۸-۲۷ اگست ۲۰۰۰) سے تھا۔ جواب کا خلاصہ یہ تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو یہ جاننا چاہئے کہ مسلمانوں کے درمیان اس کی امیج منفی بن گئی ہے۔ جب تک کسی قابل لحاظ اقدام کے ذریعہ اس منفی امیج کو دور نہ کیا جائے مسلمان بھارتیہ جنتا پارٹی کو سپورٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔
روزنامہ راشٹر سہارا ہندی (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر سرویش نے ۳ ستمبر ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر نیو یارک میں ہونے والی آل مذاہب کانفرنس (۲۸-۳۰ اگست ۲۰۰۰) سے تھا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ دنیا سے تشدد کو ختم کرنے کے لئے اس قسم کی آل مذاہب کانفرنس مفید نہیں۔ دنیا میں مذہب کے نام پر جو تشدد ہو رہا ہے اس کا سبب عوام کی تعلیمی پس ماندگی ہے۔ اسی بنا پر سطحی لیڈروں کو یہ موقع ملتا ہے کہ عوام کے جذبات کو مذہب کے نام پر بھڑک کر تشدد برپا کریں ۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کی صورت یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ بنایا جائے۔
ہندی روزنامہ دینک جاگرن (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر آلوک کمار نے ۳ ستمبر ۲۰۰۰ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناگپور رزولوشن (۲۸ اگست ۲۰۰۰) سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق
‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues