Al-Risala · November 2000 · page 45

Japan is the jewel of Asia.

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۰، صفحہ ۴۵

چنانچہ تلاش کر کے الرسالہ کے چند شمارے ، اسفار کی چند کتابیں اور علم جدید کا چیلنج پڑھا۔ پڑھ کر میرا ہوش ٹھکانہ پر آیا۔ آپ کے بارے میں منفی سوچ کے لئے اپنے آپ پر بہت شرمندہ ہوا۔ آپ کے فکر و خیال تو ماشاءاللہ بہت ہی معقول اور حقیقت پسند ہیں بلکہ دور جدید کے ہمہ گیر مسائل کا سب سے آسان و بہترین حل پیش کرتے ہیں۔ ..... میں بلا کسی جھجھک کے آپ سے متفق ہوں۔ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور بھی بہترین تخلیقات کی توفیق دے اور لوگوں کے لئے آپ رہبر حق ثابت ہوں۔ بے شک آپ امام الوقت ہیں۔

میرے اکثر احباب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ میرے اندر جدید تعلیم یافتہ مسلمان اور غیر مسلم حضرات میں دعوتی کام کرنے کا جذبہ و شوق ہے، عزم وحوصلہ بھی ہے۔ آپ میرے لئے دعا فرمائیں ۔ اس سے پہلے میں دینی مدارس کی بنیاد ڈال چکا ہوں ۔ سب کے سب ترقی پذیر ہیں۔ اب میں آپ کی فکر و نظریات پر مبنی ایک جدید اسلامی درسگاہ بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ اس سلسلہ میں آپ میری رہنمائی فرمائیں، بہت ممنون ہوں گا۔ کاش بنگلور میں آپ کا کوئی پروگرام ہو تا کہ آپ کو دیکھنے اور سننے کا موقع نصیب ہو جائے۔ گذشتہ ۲۷ یا ۲۸ اگست کی رات B.B.C کی اردو نشریات کے تحت میزان پروگرام میں آپ کے خیالات سن کر خوشی ہوئی۔ آپ کا تجزیہ برحق ہے۔

ہو سکے تو انگریزی میں ایک سیٹ دعوتی لٹریچر ارسال فرمائیں جو غیر مسلم حضرات میں اسلام کے تعارف کے لئے مفید ہو۔ کچھ ہی عرصہ بعد انشاء اللہ انگریزی دعوتی لٹریچر کافی تعداد میں قیمتاً خریدنے کا ارادہ ہے۔ والسلام نور الہدیٰ، جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم، بنگلور۔ ۱، یکم ستمبر ۲۰۰۰ کل رات ریڈیو پر بی بی سی لندن کی اردو سروس کی نیوز سننے کے دوران پہلی بار مجھے آپ کی آواز وخیالات سننے کو ملے ۔ یہ نیوز کے بعد ہفتہ وار پروگرام میزان میں سننے کو ملا۔ میں قریب دو مہینہ سے صرف شام کے وقت بی بی سی لندن کی نیوز سن رہی ہوں ۔ اس سے پہلے کئی بار الرسالہ کے خبر

‹ Previous page Next page › Contents of November 2000 All issues

Printed page