Al-Risala · March 2001 · page 60

تاریخ دعوت حق

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۶۰

کہ وہ اس تقریر کو لوگوں میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیسٹ میں آپ کی آواز بہت صاف اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں آپ کی تقریر کا کیسٹ بذات خود آپ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کی کاٹ کے لئے بالکل کافی ہے۔ سفر سے واپسی کے بعد بہار سے جو مختلف خطوط موصول ہوئے، ان میں سے صرف ایک خط یہاں نقل کیا جاتا ہے:

محترم جناب مولانا وحید الدین خاں صاحب | السلام علیکم ورحمۃ اللہ عرض یہ کہ ڈھاکہ (مشرقی چمپارن) میں آپ کی تشریف آوری سے الرسالہ کا پیغام جو پہلے زیادہ تر خواص میں تھا وہ اب عوام میں پھیل گیا ہے۔ آپ کاچرچا ہرطرف موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جو لوگ پہلے آپ کو نہیں جانتے تھے وہ بھی اب آپ کو جاننے لگے ہیں۔ ۴ نومبر کو کچھ افراد میرے پاس آئے اور الرسالہ مشن کے بارے میں تفصیل سے جانکاری لی۔ انہوں نے ہر ماہ الرسالہ پڑھنے کا پختہ ارادہ کیا۔ اب لوگ الرسالہ پڑھنے والے نوجوانوں کی ایک کمیٹی بنانے اور گاؤں گاؤں میں الرسالہ کو پھیلانے کی بات کرنے لگے ہیں۔ یہاں مختلف موضوعات پر آپ کے جو خطابات ہوئے، اس کے غیر معمولی اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ اللہ کا خصوصی فضل ہے۔

الرسالہ کا ذوق یہاں کے لوگوں میں بہت بڑھا ہوا ہے۔ آپ کے دورہ کے بعد میرے حوصلوں میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ قوی امید ہے کہ قارئین الرسالہ کے حلقہ کے ذریعہ، جن میں ڈھاکہ کی مشہور شخصیت عطاء اللہ ڈھاکوی اور دیگر باشعور افراد شامل ہیں، انشاء اللہ اب کافی کام ہونے لگے گا۔ محمد نسیم (۲۹ سال) ڈھاکہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues

Printed page