Al-Risala · March 2001 · page 59

تاریخ دعوت حق

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۵۹

خوردہ ذہنیت پیدا ہو گئی۔ اس وقت اقبال نے مسلمانوں کو جوش دلا کر ابھارا۔ ان کے ولولہ انگیز کلام نے مسلمانوں کے اندر ناکامی کا احساس ختم کیا۔ یہ ایک کارنامہ ہے جس کا آپ کو اعتراف کرنا چاہئے۔ میں نے کہا کہ محرومی کے زمانہ میں محرومی کے سبب کو بتانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سبب کو دور کرکے حالات کو بدلا جائے۔ ایسے موقع پر پر جوش خوراک تو گھیا الٹی خوراک ہے جو محرومی پر غفلّت کے اضافہ کے معنی ہے۔

پٹنہ کے لئے جاتے ہوئے راستہ میں ہم لوگ موتی ہاری سے گزرے۔ یہاں شہر کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر عزیز الرحمن صاحب کے گھر پر تھوڑی دیر کے لئے ٹھہرے، یہاں ظہر کی نماز پڑھی گئی۔ ڈاکٹر صاحب اس وقت اپنے مطلب میں تھے۔ انہوں نے سنا تو مطلب چھوڑ کر فوراً آگئے۔ وہ ہم لوگوں کے کھانے کا انتظام کرنا چاہتے تھے۔ پچھلی بار جب میں یہاں آیا تھا تو انہوں نے اہتمام کے ساتھ ہم لوگوں کے لئے کھانا تیار کرایا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمیں دعوتی کھانا ہر گز نہ کھلائیے۔ میرا پسندیدہ کھانا وہ ہے جو کسی تیاری کے بغیر بروقت گھر کے اندر موجود ہو۔ آپ لوگ کھانا کھا چکے ہیں۔ اب آپ صرف یہ کریں کہ جو چیز بھی بچی ہوئی موجود ہے بس وہی ہمیں دے دیں۔

ڈاکٹر صاحب نہایت صالح اور سنجیدہ آدمی ہیں۔ انہوں نے میری بات مان لی۔ گھر کے اندر جا کر بچی ہوئی روٹی اور بچا ہوا سبزی کا سالن لے آئے۔ یہ میری عین پسند کا کھانا تھا۔ بچی ہوئی چیز کے استعمال سے میری روح کو خصوصی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ میں نے سالن کے ساتھ دو روٹی کھائی اور ایک گلاس پانی پیا اور جذبہ تشکر کے ساتھ ڈاکٹر صاحب سے رخصت ہو کر آگے کے لئے روانہ ہو گیا۔

ہم لوگ پٹنہ پہنچے تو شام کے چھ بج چکے تھے، ایم ٹی خان صاحب کی رہائش گاہ پر بہت سے لوگ آگئے۔ ان سے دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔

پٹنہ میں چند گھنٹہ قیام کے بعد ریلوے اسٹیشن کے لئے روانگی ہوئی۔ پٹنہ سے مجھے راجدھانی ایکسپریس کے ذریعہ دہلی آنا تھا۔ ٹرین ٹھیک وقت پر پٹنہ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی اور ٹھیک وقت پر پہنچ گئی۔ یہ پورا سفر رات میں طے ہوا۔ بیشتر وقت سوتے ہوئے گزرا۔ ۷ نومبر کی صبح کو میں دہلی واپس آگیا۔ واپسی کے بعد بہار سے بہت سے خطوط اور ٹیلی فون موصول ہوئے۔ ہر ایک میں دورہ کے بارے میں غیر معمولی تاثرات کا اظہار تھا۔ بتایا سے جناب سید عبد المجید صاحب نے ۱۴ نومبر ۲۰۰۰ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہاں میری جو تقریر ہوئی تھی اس کو انہوں نے مکمل طورپر ٹیپ کرلیاتھا اوراب اس کا کیسٹ تیار کر

‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues

Printed page