Besides abdomen they also have a special stomach
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۳۱
سوال
کہا جاتا ہے کہ شہد ایک پاک غذا ہے اور نہایت مفید ہے۔ یہاں سوال یہ ہے کہ شہد تو ایک مکھی کا فضلہ ہے۔ دنیا میں لاکھوں قسم کے جانور ہیں مگر کسی بھی جانور کا فضلہ پاک نہیں۔ پھر شہد کی مکھی کا فضلہ کیو نکر پاک ہو سکتا ہے۔ اس کی وضاحت فرمائیں (ایک قاری الرساله) جواب یہ صحیح ہے کہ عام مکھیوں کا یا کسی دوسرے جانور کا فضلہ پاک نہیں۔ مگر شہد کی مکھی جو شہد تیار کرتی ہے وہ اس کا فضلہ نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ شہد مکمل طور پر ایک پاک غذا ہے۔ جو انتہائی پاک طریقہ سے مخصوص فطری نظام کے تحت تیار کی جاتی ہے۔
شہد کی مکھی ایک استثنائی مخلوق ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ پھولوں سے قدرتی مٹھاس حاصل کرتی ہے۔ اس کو لے جاکر وہ اپنے چھتہ کے اسٹور میںجمع کرتی ہے۔ یہ کام اول سے آخر تک نہایت پاکیزہ طریقہ پر ہوتا ہے۔ مطالعہ بتاتا ہے کہ دنیا میں تقریباً ۲۰ ہزار قسم کی مکھیاں ہیں۔ اور کروڑوں قسم کے جانور ہیں۔ مگر شہد کی مکھی کے اندر ایک انتہائی استثنائی صفت پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ اس کے جسم میں دہر امعدہ (double stomach) کا نظام قائم ہے۔ اس کی خوراک کے لئے ایک علیحدہ معدہ ہے جس کے اندر وہ اپنی خوراک داخل کرتی ہے اور اس کو ہضم کر کے اپنے جسم کی غذائی ضرورت پوری کرتی ہے۔ جہاں تک پھولوں سے حاصل کئے ہوئے رس کا تعلق ہے جس کو شہد کہا جاتا ہے، اس کو وہ علیحدہ طور پر ایک خصوصی معدہ میں جمع کرتی ہے:
Besides abdomen they also have a special stomach
called the honey stomach in which they carry nectar. (The World Book Encyclopaedia, Vol-2, p. 184)
شہد کی مکھی کے بارے میں اس تحقیق سے بیک وقت دو باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ شہد کسی مکھی کا فضلہ نہیں ہے۔ وہ پھولوں میں پیدا ہونے والا میٹھا اور پاکیزہ رس ہے جس کو
‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues