Al-Risala · April 2001 · page 32

Besides abdomen they also have a special stomach

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۱، صفحہ ۳۲

فطری انتظام کے تحت پھول سے نکال کر شہد کی مکھی اپنے مخصوص اسٹور روم میں جمع کرتی ہے اور پھر اس کو لے جا کر چھتہ کے پاکیزہ خانوں میں ذخیرہ کر دیتی ہے تاکہ وہ انسان کے کام آسکے۔ دوسری اہم بات جو اس سے معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ شہد کی مکھی کے وجود اور خدا کی قدرت کا ایک عظیم ثبوت ہے۔ جیسا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے، شہد کی مکھی کے اندر خصوصی معدہ ہونے کا نظام ایک استثنائی واقعہ ہے۔ زمین پر کروڑوں قسم کے حیوانات پائے جاتے ہیں مگر خصوصی معدہ کا یہ منفر دنظام صرف شہد کی مکھی کے اندر موجود ہے۔ وہ انسان کی ضرورت کے لئے اس کے اندر استثنائی طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ استثناء (exception) ثابت کرتا ہے کہ اس دنیا کی تخلیق میں ذہین منصوبہ بندی پائی جاتی ہے۔ اور ذہین منصوبہ بندی (intelligent planning) ایک خالق کے وجود کا یقینی ثبوت ہے۔

یہ استثناء ایک با معنی مداخلت کو بتاتا ہے۔ اور جب کسی نظام میں اس کے عموم کے خلاف با معنی مداخلت کا ایک واقعہ ثابت ہو جائے تو اس کے بعد صاحب مداخلت کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے۔

سوال

دنیا میں ہمیشہ جادو پایا جاتا رہا ہے۔ فرعون مصر کے جادو گروں سے لے کر اب تک جادوگری کا یہ فن موجود ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جادو کے زور پر چیزوں کو بدلا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ فرعون کے زمانہ میں مصر کے جادوگروں نے رسیوں اور لاٹھیوں کو بدل کر انہیں سانپ بنادیا تھا (طٰه ۶۶) کیا یہ کسی انسان کے لئے ممکن ہے کہ وہ خدا کی تخلیق کو بدل دے اور چیزوں کو کچھ سے کچھ بنادے۔ (ایک قاری الرسالہ، ناندیڑ)

جواب

جادو کے بارے میں اس قسم کا خیال درست نہیں۔ جادو گر جو کام کرتا ہے وہ نظر بندی ہے نہ کہ کسی چیز کو بدل کر اس کو کچھ سے کچھ کر دینا۔ اس سلسلہ کا ایک دلچسپ واقعہ وہ ہے جو آگرہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 2001 All issues

Printed page