۴۱ مارچ، ۲۰۰۱ء دعا گو وحید الدین
الرسالہ، جون ۲۰۰۱، صفحہ ۴۷
صدر اسلامی مرکز نے ۱۹- ۲۰ فروری ۲۰۰۱ کو حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں علماء اور طلبہ اور تعلیم یافتہ مسلمانوں کے درمیان چند خطابات ہوئے۔ ان میں اسلام کے دعوتی پہلو پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختصر مجالس میں اسلام اور ملت مسلمہ کے موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا۔
انڈیا انٹر نیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ۲۱ فروری ۲۰۰۱ کو ایک سمینار ہوا۔ یہ التجارہ میگزین کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ تعلیم یافتہ مسلمان نیز ہندو اس میں شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ اور سیرت رسول کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
وائی ایم سی اے کے انٹر نیشنل کانفرنس سنٹر (نئی دہلی) میں ۲۲ فروری ۲۰۰۱ کو مختلف مذاہب کا ایک سمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا ’مذہب اور روحانیت‘۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور اسلام میں روحانیت کے موضوع پر تقریر کی۔ ایک سوال یہ تھا کہ آپ کو جو روحانیت ملی وہ کیا اسلامی تصوف کی دین ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ روحانیت کا اصل سر چشمہ خدا کا عقیدہ ہے۔ جب ایک آدمی کو خدا کی دریافت ہوتی ہے تو اس کو ہر لمحہ اپنے آس پاس خدا کی موجودگی (presence of God) کا احساس ہونے لگتا ہے۔ اپنے پاس خدا کی موجودگی کا یہی یقین روحانیت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے یکم مارچ ۲۰۰۱ کو حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں ان کے چند پروگرام ہوئے ۔ ایک عمومی خطاب مثالی گیسٹ ہاؤس میں ۲ مارچ کی شام کو ہوا۔ ان اجتماعات میں اسلام کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی گئی۔ شہر کے تعلیم یافتہ لوگ اس میں شریک ہوئے۔
ای نیڈ وٹیلی ویژن (Eenedu Television) کے نمائندہ کر تک مہتا نے ۴ مارچ ۲۰۰۱
‹ Previous page Next page › Contents of June 2001 All issues