خصوصی شمارہ
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۱، صفحہ ۳۳
روایاتیں سنائی جاتی ہیں جو اکثر سند کے اعتبار سے غیر معتبر ہوتی ہیں۔ اسی طرح ان کے یہاں کوامت کے قصوں اور کہانیوں کی کثرت ہے جو بے بنیاد بھی ہوتے ہیں اور غیر مسنون بھی، جہاں تک اس کام کی مقبولیت کا معاملہ ہے تو اس کی مقبولیت کا راز یہ ہے کہ انہوں نے اسلام کے سارے معاملے کو ایک سمپل روٹین میں ڈھال دیا ہے:
They have reduced Islam to a simple routine. سوال آپ کے لفظ (جہاد) کی تعریف میں منسلکات روانہ کئے جا رہے ہیں۔ تفصیل اور صبر کے ساتھ پڑھ کر جواب دو۔ قرآن کو خدائی کتاب کہنے والا انسانیت کا دشمن ہے اور سرودھرم سمبھاو کا بھی دشمن ہے۔ (شییو اگوش)
Shiva Goud, B.A. L.L.B. Advocate, H. No. 6-6-204, Sangareddy-502001 جواب شییو اگوڑ صاحب نے اپنے اس مکتوب کے ساتھ ہمیں انگریزی میں ۴۱ صفحہ کی فوٹو کاپیاں بھیجی ہیں۔ اس کے دوحصے ہیں۔ دونوں کا جواب یہاں تحریر کیا جاتا ہے۔ ا۔ آپ نے اپنے مکتوب میں قرآن کی 24 آیتیں نقل کی ہیں جن میں اس طرح کی باتیں ہیں کہـــــ ان سے لڑو، ان سے دوستی نہ کرو، ان کے ساتھ نرمی سے نہ پیش آؤ۔ ان کے خلاف جہاد کرو، وغیرہ۔ واضح ہو کہ قرآن کی یہ آیتیں جو آپ نے نقل کی ہیں وہ غیر مسلم کے ساتھ مسلمان کے تعلق کو نہیں بتاتیں۔ بلکہ وہ دشمن کے ساتھ مسلمان کے تعلق کو بتاتی ہیں۔ اور کسی کھلے دشمن کے معاملہ میں یہی ساری دنیا کا مسلمہ اصول ہے۔ ان آیتوں کی بنیاد پر آپ نے اسلام کے بارے میں جو شدید رائے قائم کی ہے، وہ سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔ آپ نے قرآن کی مذکورہ آیتوں کو عمومی معنوں میں لے لیا ہے۔ حالانکہ یہ آیتیں ہنگامی حالات کے لئے ہیں۔ یہ اس وقت کے لئے ہیں جب کہ مسلمانوں اور دوسری قوم کے درمیان حالت جنگ (state of war) قائم ہو گئی ہو۔ اور یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ
‹ Previous page Next page › Contents of January 2001 All issues