Al-Risala · August 2001 · page

آں چہ دانا کند کند ناداں لیک بعد از خرابی بسیار

الرسالہ، اگست ۲۰۰۱

نے جو کچھ اللہ کی توفیق سے کہا وہ آج ایک نا قابل انکار حقیقت بن چکا ہے۔ واقعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیر کا فائدہ نہ آزاد کشمیر بننے میں ہے اور نہ پاکستانی کشمیر بننے میں۔ کشمیر کا فائدہ ہر اعتبار سے یہ ہے کہ وہ ہندوستان کا حصہ بن جائے اور ٹکراؤ کی پالیسی کو چھوڑ کر پر امن تعمیر کا طریقہ اختیار کر لے۔ ۱۴ ستمبر کی شام کا کھانا گرو نانک یونیورسٹی کے پروفیسر جسوندر سنگھ ڈھلوں (Tel. (0183-258312 کے یہاں تھا۔ کھانے کی میز پر دوسری چیزوں کے ساتھ باسمتی چاول بھی تھا جس کو صاحب خانہ نے اہتمام کے ساتھ بنوایا تھا۔ مجھے ذاتی طور پر لذیذ کھانوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ میں ہر چاول کو یکساں طور پر اللہ کی نعمت سمجھ کر کھاتا ہوں۔ لیکن میز پر باسمتی چاول ہونے کی وجہ سے اس سے متعلق ایک اور گفتگو شروع ہوگئی۔ میں نے پوچھا کہ اخباروں میں آیا ہے کہ امریکہ نے باسمتی چاول کو پیٹنٹ کرا لیا ہے۔ اس کے مطابق ، کوئی دوسرا شخص باسمتی چاول نہیں بیچ سکتا۔ اس بات کو عام طور پر اسی انداز میں لیا جاتا ہے۔ اس وجہ سے معاملہ صحیح طور پر سمجھ میں نہیں آتا۔ پروفیسر صاحب نے بتایا کہ امریکہ نے جس چیز کو پیٹنٹ کیا ہے وہ خود باسمتی چاول نہیں ہے۔ بلکہ باسمتی چاول کی وہ قسم ہے جس کو وہ خرید کر اپنے انداز میں پراسس کرکے اپنے علیحدہ ٹریڈ مارک کے ساتھ بازار میں لائے گا۔ مثلاً امریکہ اگر جدید تکنیک کے ذریعہ باسمتی چاول کی ایک قسم تیار کرتا ہے اور اس کو اپنے انداز میں پیک کرتا ہے اور پھر اس کو گولڈن باسمتی کے نام سے بازار میں لاتا ہے تو اس مخصوص نام کے ساتھ کسی اور کو باسمتی چاول بیچنے کی اجازت نہ ہوگی۔

یہی معاملہ ان دوسری چیزوں کا ہے جن کو امریکہ نے پیٹنٹ کیا ہے یا کرا رہا ہے۔ مثلاً نیم ، کریلا ، ہلدی ، وغیرہ۔ ہر چیز کا معاملہ یہی ہے کہ امریکہ نے خود جنس کو پیٹنٹ نہیں کیا ہے اور نہ کر سکتا ہے۔ بلکہ اپنے ٹریڈ مارک کو پیٹنٹ کیا ہے جس کے تحت وہ کسی جنس کو مارکیٹ کرنا چاہتا ہے۔ اس معاملے میں اصل مسئلہ یہ تھا کہ ہندوستانی تاجروں کو یہ ڈر ہوا کہ جس طرح’کو کا کولا‘ نے آکر دوسرے تمام ہندوستانی ڈرنک کو بازار سے باہر کر دیا ہے۔ کیوں کہ خریدنے والے کو کا کولا کی موجودگی میں دوسری چیزوں کی خریداری پسند نہیں کرتے۔ اسی طرح امریکہ کی ’’گولڈن کوالٹی‘‘ کا باسمتی چاول یا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2001 All issues

Printed page