Al-Risala · September 2001 · page 43

پُرورٹ، اس باری

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۱، صفحہ ۴۳

پھو نکتے ہیں وہ ایک جرم ہے نہ کہ کوئی اسلامی خدمت ۔ موجودہ مسلمانوں کی یہی منفی ذہنیت اسلام کی توسیع و اشاعت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دعوت کا آغاز انسانی خیر خواہی سے ہوتا ہے۔ جس طرح کوئی تاجر صرف اس وقت کامیاب تجارت کر سکتا ہے جب کہ وہ اپنے گاہکوں کا خیر خواہ ہو اور ان سے محبت اور رعایت کا تعلق قائم کرے۔ اسی طرح دعوتی عمل کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ داعی کے دل میں اپنے مدعو کے لئے خیر خواہی ہو۔ وہ سارے انسانوں سے محبت کرنے والا ہو نہ کہ صرف اپنی قوم سے محبت کرنے والا۔ یہ حقیقت ہے کہ دعوت کا کام احترام انسانیت کے اصول پر قائم ہوتا ہے، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان صرف احترام مسلم سے واقف ہیں، وہ احترام انسان سے واقف نہیں۔ یہی وہ اصل حکمت دعوت ہے جس کے زندہ ہونے پر دعوت کا عمل جاری انسان کے راستے میں حائل ہو سکتا ہے۔

پُرورٹ، اس باری

‹ Previous page Next page › Contents of September 2001 All issues

Printed page