Al-Risala · October 2001 · page 30

میرٹھ کا سفر

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۱، صفحہ ۳۰

قسم کے الفاظ لکھے ہوئے ملیں گے ۔ 1857 کی مسلح شورش سب سے پہلے میرٹھ میں شروع ہوئی :

The initial uprising of the 1857 Indian mutiny occurred there (VI, p. 753) اب میرٹھ میں کچھ نوجوانوں کے اندر گہرا دعوتی جذبہ پیدا ہو گیا ہے۔ وہ عملاً دعوتی جد و جہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہم کو ایک باقاعدہ پروگرام دیجئے تاکہ ہم یہاں اس کے مطابق اپنا دعوتی کام کر سکیں۔

میں نے کہا کہ دعوتی عمل ایک سیلابی عمل ہے۔ اس کا کوئی لگابندھا پرو گرام نہیں ہوتا ۔ اگر آپ کو دریا کے اوپر ایک پل بنانا ہے یا ایک صنعتی کارخانہ قائم کرنا ہے تو آپ اس کا ایک لگابندھا منصوبہ یا پروگرام بنا سکتے ہیں۔

مگر زندہ انسانوں کی دنیا میں دعوت حق کا کام اس نوعیت کا فنی کام نہیں۔ یہ ایک سیلابی نوعیت کا کام ہے ۔ اس کا پیشگی طور پر کوئی متعین اور مقرر پروگرام نہیں بنایا جا سکتا ۔ دعوت کے پروگرام کی اصل یہ ہے کہ آپ کے دل میں انسان کے لئے خیر خواہی کا جذبہ پیدا ہو جائے ۔ آپ انسان کی نجات کے لئے تڑپ اٹھیں۔ آپ کو محسوس ہونے لگے کہ اگر میں نے دوسروں کو جنت میں لے جانے کی کوشش نہیں کی تو میری اپنی جنت بھی مشتبہ ہے۔

اس قسم کا طوفانی جذبہ جب آپ کے دل میں بھڑک اٹھے تو اس کے بعد کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ دعوتی عمل کا پروگرام کیا ہے۔ اس کے بعد خود آپ کے سینہ کا طوفان آپ کو یہ بتانے کے لئے کافی ہو جائے گا کہ کب اور کس وقت آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ میں نے کہا کہ عرب کے ایک سفر میں کچھ عرب نوجوانوں نے کہا کہ آپ نے دعوت کے موضوع کو بہت اچھی طرح کھولا ہے ۔ دعوت کی اہمیت کو ہر پہلو سے واضح کیا ہے۔ مگر ابھی تک آپ نے دعوتی عمل کے لئے کوئی پروگرام نہیں دیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 2001 All issues

Printed page