Al-Risala · December 2001 · page 45

اسلام میں ٹررزم نہیں

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۱، صفحہ ۴۵

طور پر ہے۔ میں چاہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات آپ ہی کے اپنے الفاظ میں ہو حتیٰ کہ اس کا گریمیٹکل آرڈر بھی نہ بدلا جائے ۔ مگر جس آدمی نے آپ کی بات لکھی اس نے ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے رسول اللہ کی بات کو اپنے الفاظ میں لکھ لیا۔ اب میرے پاس صرف دو سطریں باقی رہیں جو میں نے شروع میں لکھا تھا۔ نیند کھلی تو رسول اللہ کے الفاظ یاد نہ تھے۔ مفہوم کے اعتبار سے آپ کی بات یہ تھی کہ آپ نے گہرے رنج کے ساتھ افغانیوں کے موجودہ جنگجویانہ عمل کی مذمت کی۔ اس کو غیر اسلامی بتایا اور اس کو اسلام کے نام پر سرکشی قرار دیا (مفہوم)۔ میں نے جو دو سطریں لکھی تھیں اس میں میں نے پہلا جملہ تھوڑا سا بدل کر صحیح گریمیٹکل آرڈر میں لکھا تھا۔ بعد کو خیال آیا کہ آپ کی بات ویسی کی ویسی ہی ہونی چاہئے تو میں نے دوبارہ اس کو کاٹ کر ویسا ہی لکھا جیسا کہ آپ بولے تھے ۔ “ دعا گو وحیدالدین

‹ Previous page Next page › Contents of December 2001 All issues

Printed page