Al-Risala · December 2001 · page 48

اسلام میں ٹررزم نہیں

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۱، صفحہ ۴۸

میں مسلمانوں کا بے جگہ ہو جانا، مسلمانوں کی مدد کے معاملہ میں پاکستان کی مکمل بے بسی، وغیرہ ایسے واقعات تھے جنہوں نے مسلمانوں کے عوام و خواص کو خوف اور مایوسی کی نفسیات میں مبتلا کر دیا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی مختلف تحریکیں اسی نفسیات کے مختلف مظاہر ہیں۔

موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو جو مسئلہ پیش آیا اس کے حل کا صحیح آغاز یہ تھا کہ ایک ایسا حقیقی فارمولا دریافت کیا جائے جو ان مسائل کی صحیح توجیہہ کرے اور ان کا قابل عمل پیش کرتا ہو۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما تقریباً سب کے سب ردعمل کی نفسیات میں مبتلا تھے، اس لیے وہ نہ ان واقعات کی حقیقی توجیہہ کر سکے اور نہ وہ ان کے حل کا کوئی قابل عمل فارمولا پیش کر سکے۔ میرے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں پیش آنے والے بظاہر ناموافق مسائل کو چیلنج کے روپ میں دیکھا جائے اور مسابقت (competition) کے قانون کی روشنی میں ان کی توجیہہ کی جائے_ مسلمان اپنے موجودہ ذہن کی بنا پر ان کو اغیار کی سازش اور ظلم کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ اور جب آپ ان کو دوسروں کے ظلم اور سازش کا نتیجہ سمجھیں تو اس کے بعد یہ ہوگا کہ آپ اپنے مفروضہ دشمنوں کے خلاف نفرت میں مبتلا ہو جائیں گے اور منفی نفسیات کے تحت ان کے خلاف کارروائی شروع کر دیں گے_ اس کے برعکس جب ان مسائل کو چیلنج کا درجہ دیا جائے تو اس کے بعد یہ ہوگا کہ آپ ان مسائل کو فطرت کے قانون کا نتیجہ سمجھیں گے اور پھر مثبت منصوبہ بندی کر کے تعمیری انداز میں ان کا حل تلاش کریں گے____ ایک نظریہ خوف کی نفسیات پیدا کرتا ہے اور دوسرا نظریہ مقابلہ کی نفسیات ابھارتا ہے۔

دعاگو وحید الدین

‹ Previous page Next page › Contents of December 2001 All issues

Printed page