Al-Risala · February 2001 · page 18

شریعت اور دین کا فرق

الرسالہ، فروری ۲۰۰۱، صفحہ ۱۸

دنیا میں ایسادینی ایمپائر بنایا جا سکتا ہے جس کا تصور بھی قدیم سیاسی ایمپائر کے زمانہ میں نہیں کیا جا سکتا تھا۔

آج پریس کی طاقت کو استعمال کر کے وہ فورتھ اسٹیٹ (Fourth Estate) بنایا جا سکتا ہے جو اپنے آپ میں ایک متوازی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج بڑی سے بڑی انٹر نیشنل کانفرنس کی جاسکتی ہے جس کا ہوائی جہاز کی ایجاد سے پہلے کوئی امکان ہی نہ تھا۔ آج نئے ذرائع کو استعمال کر کے ایسا عالی شان اسلامک سینٹر بنایا جا سکتا ہے جو قدیم طرز کے شاہی محل سے زیادہ پر عظمت ہو۔ آج انٹر نیٹ کی عالمی طاقت کو استعمال کر کے دنیا کے ہر گوشہ میں اسلام کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے جو قدیم زمانہ میں صرف ایک بعید خواب (distant dream) معلوم ہوتا تھا، وغیرہ وغیرہ۔

مذہب اور سائنس الاسلام مطالعہ قرآن AL-RISALA BOOK CENTRE 1, Nizamuddin West Market, New Delhi-110013

‹ Previous page Next page › Contents of February 2001 All issues

Printed page