Al-Risala · February 2001 · page 40

The greatest concern of Islam is Allah.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۱، صفحہ ۴۰

اس استحکام دین کے بہت سے پہلو ہیں۔ مثلاً اسلام کی مسلسل اشاعت کے نتیجہ میں ساری دنیا میں ایک بلین سے زیادہ مسلمانوں کا پایا جانا، دنیا کے ہر گوشہ میں اسلامی اداروں کا قائم ہونا، دنیا بھر میں تقریباً ۶۰ مسلم حکومتوں کا وجود میں آنا، حج کی عبادت کے نتیجہ میں مسلمانوں کے اندر عالمی اتحاد کا پیدا ہونا۔

اس فہرست میں وہ نئے موافق اسباب بھی شامل ہیں جو صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں وسیع پیمانہ پر پیدا ہوئے ہیں۔ مثلاً پٹرول اور دوسرے ذرائع کے حصول کے نتیجہ میں مسلمانوں کے اندر مضبوط معاشی بنیاد کا وجود میں آنا۔ جدید کمیونی کیشن کے نتیجہ میں تمام دنیا کے مسلمانوں میں اتحادی فضا کا فروغ پانا۔ پرنٹنگ پریس کے ذریعہ اسلام کا اشاعتی استحکام وغیرہ۔ اس قسم کی مختلف چیزوں نے اب خدا کے دین کو اتنا زیادہ مستحکم کر دیا ہے کہ کوئی بھی دشمن یا مخالف خدا کے دین کو کوئی حقیقی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

۳۔ اب اتمام نعمت کو لیجئے ۔ نعمت کا مکمل ہونا کیا ہے۔ یہ دراصل تحریک رسالت کا مکمل ہونا ہے۔ اصل یہ ہے کہ انسان جب زمین پر آباد ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی ہدایت کے لئے اپنے پیغمبر بھیجنے شروع کئے۔ ایک روایت کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زیادہ پیغمبر دنیا میں آئے۔ مگر پچھلے تمام پیغمبروں کا حال کم و بیش یہ رہا کہ ان کی دعوت صرف فکری مرحلہ تک پہنچی وہ عملی انقلاب کے مرحلہ میں داخل نہ ہو سکی۔

جب بھی کوئی پیغمبر اللہ کی طرف سے دین کا پیغام لے کر آیا تو وقت کے سردار اس کے مخالف بن جاتے۔ وہ پہلے ہی مرحلہ میں اس کو دبا دینے کی کوشش کرتے۔ چنانچہ پچھلے پیغمبروں کے زمانہ میں صرف یہ ہوا کہ انہوں نے حق کا اعلان کیا اور لوگوں کو اس سے باخبر کرنے کے لئے اپنی ساری کوششیں کیں۔ مگر ان کی پشت پر ایسی طاقتور جماعت نہ بن سکی جو اللہ کے دین کو فکری دور سے بڑھ کر عملی انقلاب کے دور میں پہنچادے۔ اس غیر مقبولیت کا نتیجہ یہ ہوا کہ پچھلے پیغمبروں کا اندراج ان کی ہمعصر تاریخوں میں نہ ہو سکا۔ خالص تاریخی اعتبار سے، پچھلے تمام پیغمبر،

‹ Previous page Next page › Contents of February 2001 All issues

Printed page